ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کی کارکنان کو اسمبلی انتخابات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت - BJP gear Up For Assembly electioms - BJP GEAR UP FOR ASSEMBLY ELECTIOMS

بانڈی پوری ضلع کے گریز وادی میں بی جے پی کے رہنماوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنان کو اگلے اسمبلی انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیار رہنے کی ہدایت دی۔

بی جے پی کی کارکنان کو اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت
بی جے پی کی کارکنان کو اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 5:15 PM IST

بی جے پی کی کارکنان کو اسمبلی انتخابات کے لئے تیار رہنے کی ہدایت (etv bharat)

بانڈی پورہ: بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول پچھلے کچھ دنوں سے شمالی کشمیر کے دورے پر ہیں اور پارٹی ممبران کے ساتھ مشغول ہیں۔ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے حمایت حاصل کر رہے ہیں۔

اشوک کول آج گریز پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی کے مقامی کارکنان، بلاک صدور اور بوتھ ورکرس کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران کول نے انتخابات کی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ پارٹی کارکنان سے اپنے اپنے بوتھ مضبوط کریں اور اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے گریز حلقہ میں بی جے پی کو بہتر کارکردگی دکھانے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

کول نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بی جے پی پچھلے تینم چار برسوں میں مضبوط ہو رہی ہے۔ ہم اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔ اپنی کارکردگی کے لیے پراعتماد ہیں۔ ہمارے ریاستی صدر رویندر رینا نے بار بار اس بات پر زور دیا کہ اس بار بی جے پی واضح جیت درج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:محبوبہ مفتی کا حکومت پر آئین کو پامال کرنے کا الزام

اشوک کول نے اسمبلی انتخابات کے بعد بی جے پی کی حکومت بنانے کے بارے میں بھی امید ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جیتنے اور حکمرانی کی ذمہ داری لینے کے لئے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.