ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تینتیس تعلیمی اداروں کے نام شہداء اور نامور شخصیات کے ناموں سے منسوب - سڑکوں کا نام تبدیل

Govt Buildings Name Change جموں و کشمیر انتظامیہ نے تینتیس تعلیمی اداروں( اسکول کالج اور سڑکیں) کے ناموں کو تبدیل کرکے جموں و کشمیر کے ’شہیدوں اور نامور شخصیات کے ناموں پر رکھا گیا ہے۔

اہم سڑکوں سمیت 33 تعلیمی اداروں کے نام شہداء اور نامور شخصیات کے ناموں سے تبدیل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 8:19 PM IST

Updated : Jan 30, 2024, 10:15 PM IST

سرینگر( جموں و کشمیر): جموں و کشمیر انتظامیہ نے اہم سڑکوں، اسکولوں اور کالجوں سمیت 33 تعلیمی اداروں کے نام تبدیل کرکے جموں و کشمیر کے ’شہیدوں اور نامور شخصیات کے ناموں پر رکھا گیا ہے۔اس حوالے سے باضابطہ طور منگل کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے عوامی انتظامہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق گورنمنٹ ڈگری کالج اننت ناگ)(بائز) کا نام شہد ڈپٹی ایس پی ہمایوں مزمل بٹ کے نام سے منسوب کیا گیا۔ اس کے علاوہ بوئز ہائی اسکول نرورہ سرینگر کا نام مرحوم مسرور علی وانی انسپکٹر پر رکھا گیا ہے۔

اسی طرح کے جموں صوبے میں گورنمنٹ ہائی اسکول لہار سنگل اکھنور کے نام کو تبدیل کر کے مرحوم رچپال سنگھ رکھا گیا ہے،گورنمنٹ ہائی اسکول چک ملال تحصیل کھور جموں کو مرحوم رائفل مین وشال شرما کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

ایسے میں کئی دیگر اہم اور مشہور سڑکوں کے نام کو بھی تبدیل کر دیا گیا یے۔ رام سو چوک رامبن کو شہید ارشاد احمد چوک کے نام پر رکھا گیا ہے اور نیل چوک کو شہید عبدالرحمان ملک چوک سے منسوب کیا گیا ہے۔ ایسے دیگر سڑکوں اسکولوں اور کالجوں کے نام بھی شہید اور نامور شخصیات پر رکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: جہلم اسٹیڈیم جانباز پورہ بارہمولہ کا نام بدل کر 'جنرل بپن راوت اسٹیڈیم' رکھا گیا

حکم نامے میں تمام انتظامی سیکرٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس تبدیلی کو درج کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے ۔وہیں صوبائی کمشنر کشمیر اور جموں کو بھی اس تبدیل کی نگرانی کریں ۔اس کے علاوہ سبھی اضلاع کے ڈپٹی کمشنریز سے کہا گیا کہ اس اہم تبدیلی کے سلسلے میں تقریبات کا بھی انعقاد کریں۔

Last Updated : Jan 30, 2024, 10:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.