ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گورنمنٹ مڈل اسکول میں گیس سیلنڈرمیں لیکیج سے آتشزدگی، خاتون اور بچہ جھلس گئے - LPG Leakage In Govt School - LPG LEAKAGE IN GOVT SCHOOL

اننت ناگ ضلع کے مرہامہ میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول کے باورچی خانہ میں رکھے گیس سلنڈر میں لیکیج کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں ایک خاتون اور ایک بچہ زخی ہو گئے۔

گورنمنٹ مڈل اسکول میں گیس سیلنڈرمیں لیکیج سے آگ لگی, خاتون اور بچہ جھلس گئے
گورنمنٹ مڈل اسکول میں گیس سیلنڈرمیں لیکیج سے آگ لگی, خاتون اور بچہ جھلس گئے (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 1:37 PM IST

گورنمنٹ مڈل اسکول میں گیس سیلنڈرمیں لیکیج سے آگ لگی, خاتون اور بچہ جھلس گئے (etv bharat)

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقہ میں واقع گورنمنٹ مڈل اسکول میں ہفتہ کی دوپہر اسکول کے رسوئی گھر میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ کچن میں موجود خاتون سمیت ایک بچہ جھلس گئے،حادثہ پیش آنے کے فورا بعد اسکول انتظامیہ نے زخمیوں کو بجبہاڑہ میں واقع سب ضلع ہسپتال میں داخل کرایا۔اس کے بعد دونوں کو زخمی حالت میں ایس ایم ایچ ایس سرینگر منتقل کر دیا گیا۔

زخمی خاتون کی شناخت ہاجرہ بانو کے طور پر ہوئی ہے ۔اس حادثے کے وقت کچن میں ایک چار سالہ کا بچہ بھی موجود تھا۔اسکول کے ثیچر کے مطابق جب حادثہ پیش آیا اس وقت تمام اساتذہ درس و تدریس کے ساتھ مشغول تھے۔انہوں نے کہا کہ کھانا پکانے سے قبل روزانہ رسوئی گیس چیک کیا جاتا ہے۔معمول کے مطابق آج بھی ویسا ہی کیا گیا، تاہم بد قسمتی سے کھانا پکانے کے دوران گیس سیلنڈر کے ریگولیٹر نے آگ پکڑ لی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: راجوری میں آگ کی واردات، چار افراد زخمی

،انہوں نے کہا کہ آگ پر فوری طور قابو پا لیا گیا جبکہ خوش قسمتی سے گیس سیلنڈر میں دھماکہ نہیں ہوا اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔پولیس اور سیول انتظامیہ کی جانب سے حادثے کا جائزہ لیا گیا۔حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.