ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام: پوست کی غیر قانونی کاشت کے خلاف پولیس کی مہم، دو منشیات فروش گرفتار - Budgam police campaign - BUDGAM POLICE CAMPAIGN

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی پوست کو تلف کیا۔ جہاں ضلع کے پالر گاؤں میں ایک بڑے رقبے پر پھیلی ہوئی پوست کو تباہ کیا گیا۔

بڈگام پولیس کا پوست کی غیر قانونی کاشت کے خلاف مہم، دو منشیات فروش گرفتار
بڈگام پولیس کا پوست کی غیر قانونی کاشت کے خلاف مہم، دو منشیات فروش گرفتار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 4:07 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے منشیات فروشوں اور پوست کی غیر قانونی کاشت کو روکنے کے لیے اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہاں ایک کاروائی انجام دیتے ہوئے ریونیو ایکسائز کی مشترکہ ٹیم نے بڈگام پولیس کے ساتھ مل کر غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی پوست کو تلف کیا۔ ضلع کے پالر گاؤں میں ایک بڑے رقبے پر پھیلی ہوئی پوست کو تباہ کیا گیا۔

غور طلب ہو کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 145/2024 U/S 8/18 NDPS ایکٹ کے تحت اسٹیٹ پالر کے 16 افراد کے خلاف پوست کی غیر قانونی کاشت کرنے پر درج کیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

اسی طرح پی ایس بڈگام کی پولیس نے چھون کراسنگ پر ایک ناکا لگایا، جہاں انہوں نے ایک موٹر سائیکل بیئرنگ رجسٹریشن نمبر JK04H 8764 کو روک کر اس کے قبضے سے پوست کا مادہ جس کا وزن تقریباً 8 کلو اور 100 گرام، چرس 36 گرام، 3 موبائل فون اور 1000 روپے نقدی ان کی تحویل سے برآمد کیا۔

واضح رہے کہ ان کی پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے اپنی شناخت بلال احمد وانی ولد محمد سلطان وانی اور شوکت احمد وانی ولد غلام حسن وانی ساکنان دونوں ٹھوکر پورہ کے رہنے والے ہیں۔ انہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور جرم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔

اس کے مطابق قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 146/2024 پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے پوست کی غیر قانونی کاشت کرنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے اور قانون کو نافذ کرنے پر ان کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.