ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں تین منشیات فروش گرفتار - drug peddlers arrested - DRUG PEDDLERS ARRESTED

Drug Peddlers Arrested In Budgam: ضلع بڈگام میں پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے تلاشی مہم کے دوران ممنوعہ اشیاء برآمد کی۔ پولیس کی چجاپہ ماری مہم جاری ہے۔

بڈگام میں 3 منشیات فروش گرفتار
بڈگام میں 3 منشیات فروش گرفتار (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 6:50 PM IST

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں منشیات کے لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پولیس انتظامیہ کی جانب سے تمام اضلاع میں خصوصی مہم چلائی جارہی ہے۔ منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے بڈگام ضلع سمیت تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے مقصد سے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضہ سے ممنوعہ مادہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بمہامہ پوسٹ کی پولیس کو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات او سی ڈراپ گیٹ 35 بی این سی آر پی ایف سے ایک تحریری خط موصول ہوا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ ایک شخص مشکوک طور پر گھوم رہا تھا۔ابتدائی تفتیش کے دوران اس نے اپنی شناخت راج سنگھ ولد گوپی چند ساکن آگہر جیتو پنگٹھ ادھم پور کے طور پر ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڈگام میں منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں ممنوعہ مادہ برآمد

اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے فوکھی (پوست کا بھوسہ) جیسا مادہ جس کا وزن تقریباً 2.96 کلوگرام تھا برآمد ہوا۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی (Innova Criysta) کا رجسٹریشن نمبر JK02CJ-2343 کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر نمبر 189/2024زیر سکشن U/S 8/15 NDPS ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن بڈگام میں درج کیا گیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.