بارہمولہ: بارہمولہ پولیس نے قصبہ بارہمولہ میں ترنگا بائیک ریلی کا انعقاد کیا۔ ایس ایس پی بارہمولہ نے ڈی پی ایل سے اولڈ ٹاؤن تک زبردست ترنگا بائیک ریلی کی قیادت کی۔ اس موقعے پر ایس ایس بارہمولہ نے ترنگا ریلی کی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھنے کی بات کہی۔
یہ ریلی ڈی پی ایل بارہمولہ میں پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی جس میں تمام شرکاء نے عہد کیا کہ وہ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ریلی میں شرکت کرنے والے لوگوں نے کاکہ نوآبادیاتی ذہنیت کے کسی بھی نشان کو دور کریں گے۔ ملک کے اتحاد اور یکجہتی کے قیام کے لیے جدوجہد کریں گے۔ قوم کے تئیں فرائض اور ذمہ داریوں کو ہر ممکن پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔ ملک کے بہادر دلوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور قوموں کے دفاع اور ترقی کے لیے وقف کرنا۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں حاجی محمد افضل کی قیادت میں ترنگا ریلی
اس دوران میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوے ایس ایس پی بارہمولہ عمود اشوک ناگپورے نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بارہمولہ میں یوم آزادی کی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کرنا چاہیے اور ہم پوری طریقے سے تیار ہے۔