ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے پولنگ عملہ روانہ، سکیوریٹی کے تمام انتظامات مکمل - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ تمام پولنگ مراکز کے لیے پولنگ عملے ای وی ایم کے ساتھ روانہ ہو چکے ہیں۔

The polling staff left for the polling booths for the second phase of voting
دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے پولنگ عملہ پولنگ بوتھس کی جانب روانہ (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2024, 3:16 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے تحت بدھ یعنی 25 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے پولنگ عملے کو اپنے اپنے پولنگ مراکز کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ ایسے میں آج ایس پی کالج سرینگر سے ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین جو کہ ضلع الیکشن آفیسر بھی ہیں کی نگران میں عملے کو پولنگ مواد کے ساتھ ضلع کے الگ الگ پولنگ مراکز کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے پولنگ عملہ روانہ، سکیوریٹی کے تمام انتظامات مکمل (ETV Bharat Urdu)

اس موقع پر الیکشن آفیسر نے کہا کہ انتخابی عمل کے احسن انعقاد کے لیے تمام تیاریوں کو حمتی شکل دی گئی ہیں اور ووٹروں کو کسی بھی قسم کی پریشان کا سامنا نہ کرنے پڑے اس کے لیے پولنگ مراکز میں سبھی سہولیات بہم رکھی گئی ہیں۔ ایسے میں بزرگ رائے دہندگان، خواتین اور جسمانی طور پر معذور اور پہلی مرتبہ ووٹ کرنے والے نوجوانوں کے لیے بھی انتحابی حلقوں میں ووٹنگ مراکز ترتیب دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولنگ مراکز پر سکیورٹی کے بھی معقول انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پولنگ عملے کو ان کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر بھیجنے کا عمل - JK Assembly Elections 2024

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پارلیمانی انتخابات کی طرح ہی لوگ اسمبلی انتخابات میں بھی نہ صرف بڑھ چڑھ کر شرکت کریں گے بلکہ اس دن کو تہوار کے طور پر منائیں گے۔ انہوں نے ووٹروں خاص کر نوجوان رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ 25 ستمبر کو اپنے گھروں سے نکل کر جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

بتا دیں کہ سرینگر ضلع میں حتمی انتخابی فہرست کے مطابق کُل 7 لاکھ 74 ہزار 46 رائے دہندگان ہیں جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 654 اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 777 ہے۔ جب کہ خواجہ سرا ووٹروں کی تعداد 30 ہے۔ ضلع میں 8 اسمبلی حلقے ہیں جن میں 19 حضرت بل، 20 خانیار، 21 حبہ کدل، 22 لال چوک، 23 چھانہ پورہ، 24 زڈی بل، 25 عیدگاہ اور 26 سینٹرل شالہ ٹیبگ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پولنگ عملے نے کل پہلے مرحلے کے تحت کشتواڑ میں ہونے والی ووٹنگ کے لیے انتخابی مواد حاصل کیا - JK Assembly Elections 2024

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے رائے دہندگان کو آسانی اور بغیر کسی پریشانی کے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی خاطر 932 پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا ہے۔ ایسے میں الیکشن کمیشن نے شمولیتی اور شراکتی انتخابات کے ماضی کے تجربہ کو جاری رکھتے ہوئے خصوصی پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا ہے۔ جن میں خواتین کے لیے 8 پینک پولنگ مراکز، 8 یوتھ پولنگ مراکز، 8 پی ڈبلیو ڈی پولنگ مراکز، 8 گرین پولنگ مراکز اور 5 منفرد پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

سرینگر ضلع میں حتمی انتخابی فہرست کے مطابق کُل 7 لاکھ 74 ہزار 46 رائے دہندگان ہیں جن میں مرد ووٹروں کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 654 اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد 3 لاکھ 87 ہزار 777 ہے۔ جب کہ خواجہ سرا ووٹروں کی تعداد 30 ہے۔ ضلع میں 8 اسمبلی حلقے ہیں جن میں 19 حضرت بل، 20 خانیار، 21 حبہ کدل، 22 لال چوک، 23 چھانہ پورہ، 24 زڈی بل، 25 عیدگاہ اور 26 سینٹرل شالہ ٹیبگ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.