ETV Bharat / jammu-and-kashmir

'دفعہ 370 کی بحالی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے' - JK Assembly Election - JK ASSEMBLY ELECTION

بارہمولہ پارلیمانی نشست سے آزاد امیدوار غلام رسول میر نے دفعہ 370 کی بحالی کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگنے والوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو لوگ دفعہ 370 کو منسوخ ہونے سے نہ بچا سکے، وہ اسے بحال کیسے کر سکتے ہیں؟‘‘

بارہمولہ پارلیمانی نشست سے آزاد امیدوار غلام رسول میر کے ساتھ گفتگو
بارہمولہ پارلیمانی نشست سے آزاد امیدوار غلام رسول میر کے ساتھ گفتگو (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2024, 1:39 PM IST

بارہمولہ پارلیمانی نشست سے آزاد امیدوار غلام رسول میر کے ساتھ گفتگو (ETV Bharat)

بارہمولہ (جموں کشمیر): جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی جہاں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو لبھانے کے لیے ریلیاں منعقد کر رہی ہیں، منشور شائع کر رہی ہیں وہیں لوگوں سے مختلف وعدے بھی کیے جا رہے ہیں۔ جہاں سیاسی جماعتیں اقتدار میں آنے کے بعد مفت بجلی، نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے وعدے کر رہی ہیں وہیں جموں کشمیر کی منسوخ شدہ خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو بحال کرنے کے نام پر بھی ووٹ مانگے جا رہے ہیں۔

بارہمولہ اسمبلی نشست سے سیاسی قسمت آزما رہے آزاد امیدوار غلام رسول میر نے دفعہ 370کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگنے کو گمراہ کن قرار دیا۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں کئی برسوں تک ایک سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ رہنے کے بعد میر نے اس وقت آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جب انہیں منڈیٹ نہیں دیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے میر نے کہا کہ وہ گزشتہ پچیس برس سے ایک پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے تاہم عین الیکشن کے موقع پر انہیں ٹکٹ نہیں دی گئی۔

انہوں نے الیکشن میں عوام کے بنیادی مسائل خاص کر بجلی، سڑک اور پانی جیسے معاملات پر لوگوں سے ووٹ مانگنے کو ترجیح دیتے ہوئے کہا: ’’آج کے دور میں بھی لوگوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کے لئے احتجاج کرنا پڑتا ہے کیونکہ ووٹ مانگنے کے بعد کامیاب ہقئے امیدوار پھر پلٹ کر لوگوں کی خدمت نہیں کرتے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’لوگوں کو دفعہ 370کو بحال کیے جانے کے نام پر دھوکہ دینے کے بجائے ان سے وہی وعدے کیے جائیں جو ممکن ہوں۔‘‘

میر نے طنزیہ انداز میں کہا: ’’دفعہ 370کی بحالی، اس کے لئے جدو جہد کرنے والوں نے ہی اس خصوصی حیثیت کو کمزور کیا، اور منسوخ کرنے سے نہیں بچا سکے۔ جو لوگ دفعہ 370کو نہ بچا سکے وہ اسے بحال کیونکر کر سکتے ہیں۔‘‘ میر کا مزید کہنا ہے کہ دفعہ 370کے ساتھ لوگوں کے جذبات وابستہ ہیں لہٰذا بعض سیاسی رہنما اس کے نام پر لوگوں سے ووٹ مانگ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ امیدواروں کو چاہئے کہ وہ منشیات کے خلاف جنگ لڑنے کے نام پر لوگوں سے ووٹ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ عبداللہ سے دفعہ 370 کی منسوخی تک: جموں کشمیر کے سیاسی میدان کی چند بڑی تبدیلیاں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.