ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سابق ایم ایل اے نظام الدین بٹ کانگریس میں شامل - JK Assembly Election 2024 - JK ASSEMBLY ELECTION 2024

قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس اورکانگریس اتحاد میں بانڈی پورہ نشستوں کی تقسیم میں بانڈی پورہ کی سیٹ کانگریس کے حصہ میں آئی ہے ایسے میں نظام الدین بٹ بانڈی سیٹ پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے مشترکہ امیدوار ہوں گے ۔

سابق ایم ایل اے نظام الدین بٹ کانگریس میں شامل
سابق ایم ایل اے نظام الدین بٹ کانگریس میں شامل (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2024, 9:32 PM IST

سرینگر: سابق ایم ایل اے نظام الدین بٹ نےکانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔وہ اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ سے ایک دن قبل ہی کانگریس میں شامل ہو گئے۔

بدھ کو نظام الدین بٹ نے سرینگر میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ طارق حمید قرہ کی موجودگی میں ایک اجلاس کے دوران شمولیت اختیار کی اور یہ اہم پیشرفت جموں و کشمیر انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے ایک دن قبل سامنے آئی ہے۔

نظام الدین نے ابھی بانڈی پورہ حلقے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے ہیں جہاں یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائے گے۔

قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس اورکانگریس اتحاد میں بانڈی پورہ نشستوں کی تقسیم میں بانڈی پورہ کی سیٹ کانگریس کے حصہ میں آئی ہے ایسے میں نظام الدین بٹ بانڈی سیٹ پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جبکہ انہیں کپہلے سے ہی بانڈی پورہ حلقہ کے لیے ایک بڑے دعویدار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.