ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مدارس بورڈ میں علماء کرام کی شرکت کو یقینی بنانے کا مطالبہ - اننت ناگ ضلع

اننت ناگ میں مختلف مدارس کے علماء کرام نے کہا کہ بورڈ کی تشکیل نو کے لیے تمام متعلقہ افراد کو آن بورڈ لیا جانا چاہیے تاکہ مسئلے کا حل نکالا جاسکے۔

مدارس بورڈ میں علماء کرام کی شرکت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 25, 2024, 1:30 PM IST

مدارس بورڈ میں علماء کرام کی شرکت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

اننت ناگ: اننت ناگ ضلع میں واقع مختلف مدارس کے علماء کرام کی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر تنظیم المدارس اہل سنت صوفی کے سربراہ مولوی محمد اشرف نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کی تشکیل نو کے لیے تمام متعلقین کو آن بورڈ لیا جانا چاہیے۔ مدرسوں کے لیے بورڈ کی جانب سے ثالث مقرر کرنے میں تنظیم المدارس جیسی دیگر متعلقہ جماعتوں کو بھی اعتماد میں لينا ضروری ہے۔

اننت ناگ کے گری علاقے منعقدہ ایک بریس کانفرنس کے دوران مولانا اشرف نے کہا کہ انہوں نے مدرسہ بورڈ کے قیام کا حکومتی فیصلے کا پہلے ہی خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم بورڈ کی مضبوط تشکیل کے لیے ایل جی انتظامیہ کو ضروری مداخلت کرنی چاہیے۔ مولوی اشرف نے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے جو حالیہ مدارس بورڈ کی قیام کے لئے حکم نامہ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جمعیت اہل حدیث سوپور یونٹ کی جانب سے نماز استسقاء کا اہتمام

ان کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف یہاں کے لوگ بلکہ ان دینی مدارس میں زیر تعلیم طالب علم بھی کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے انہیں بورڈ کمیٹی سے دور رکھا گیا۔ ان سے بورڈ کے بارے میں کوئی رائے نہیں لی جا رہی ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مدارس بورڈ میں تنظیم المدورس کے کسی بھی عالم کو شامل نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.