اونتی پورہ: مرکز کے زیر انتظام ہوٹی جموں و کشمیر میں واقع دریائے جہلم میں غرقابی کے واقعات کو روکنے کےلیے انتظامیہ جہاں ایڈوایزری جاری کر رہی ہے، وہیں ناؤ چلانے والے افراد کو تربیت اور لائف سیونگ جیکٹس بھی فراہم کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے دریائے جہلم پر آباد آگہانجی پورہ کے رہنے والے افراد کی سلامتی کے لیے مقامی ملاح کو لایف سیونگ جیکٹس اور ٹیوبز فراہم کیے گئے۔
اے ڈی سی اونتی پورہ نزیر احمد اور تحصیلدار شکیل احمد نے یہ جیکٹس اور ٹیوبز ایک تقریب کے دوران مقامی لوگوں میں تقسیم کیں۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ تاہم، انہوں نے مانگ کی کہ اس مقام پر ایک پل تعمیر کرایا جائے تاکہ ہمیشہ کے لیے لوگوں کو آرام مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی جی پی کشمیر نے پہلگام میں مشترکہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
اے ڈی سی اونتی پورہ نزیر احمد نے بتایا کہ اگہانجی پورہ کے نزدیک رابطہ پل کی تعمیر کے لیے انہوں نے اعلی حکام کو بھی لکھا ہے اور انھیں امید ہے کہ جلد ہی یہ دیرینہ عوامی مطالبہ حل ہوگا۔ لوگوں کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ اس سے انہیں فائدہ ہوگا۔ ضلع انتظامیہ عام لوگوں کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔