ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بیلو، پلوامہ میں یرقان پھوٹ پڑنے سے لوگوں میں تشویش

پلوامہ کے ایک دیہات میں تقریباً 20 بچوں کو ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر میں داخل کیا گیا جہاں ابتدائی تحقیقات کے دوران یرقان کی وبا پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

بیلو، پلوامہ میں یرقان پھوٹ پڑنے لوگوں میں تشویش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 2:34 PM IST

Updated : Mar 16, 2024, 2:46 PM IST

بیلو، پلوامہ میں یرقان پھوٹ پڑنے لوگوں میں تشویش

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بیلو نامی ایک گاؤں میں تقریباً 20 بچے شدید بیمار ہونے پر انہیں ایک ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی طبی جانچ کی اور کہا کہ سبھی بچے یرقان کے عارضہ میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق سبھی بچوں کی عمر 16 سال سے کم ہے، یرقان پھوٹ پڑنے سے علاقے کے لوگ کافی تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں محکمہ جل شکتی کو مورد الزام ٹھہرایا۔

غلام احمد ڈار نامی ایک مقامی باشندے نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ علاقے کو فراہم کیا جانے والا پانی انتہائی ناصاف اور غیر محفوظ ہے اور اس کے نتیجے میں علاقے میں یرقان کی وباء پھوٹ پڑی ہے۔ ادھر، ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر کی انچارج، ڈاکٹر مزمل، بتایا کہ مختلف عمر کے تقریباً 20 بچے یرقان کے عارضہ میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سے کچھ صحت یاب ہوئے ہیں اور بعض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ بیماری عموماً گندے پانی سے پھیلتی ہے اور لوگوں کو پانی ابال کر پینا چاہئے۔‘‘

ڈاکٹر مزمل نے مزید کہا کہ بیماری کے پھیلنے کے بعد طبی ٹیمیں وبائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مسلسل علاقے کا دورہ کر رہی ہیں اور نمونے لے رہی ہیں اور علاقے کے لوگوں کو ادویات کے علاوہ مشورے بھی دے رہی ہیں۔ جبکہ محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹیو انجینئر نثار احمد نے تسلیم کیا کہ علاقے کو ایک چشمے کا پانی سپلائی کیاجاتا ہے تاہم ان کے مطابق پانی کی ٹیسٹنگ کی جا چکی ہے جس میں کسی بھی طرح کے خطرے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے لئے ایک نیا ٹیوب ویل تیار کیا جائے رہا جس سے علاقے میں پانی کی مزید سپلائی فراہم کی جائے گی۔

ادھر، بیلو علاقے کے باشندوں نے حکام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور محکمہ جل شکتی کو علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے ہدایات دیں تاکہ علاقے کے لوگ وبائی امراض سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان کے پہنو علاقے میں یرقان بیماری پھوٹ پڑنے سے عام لوگوں میں تشویش

Last Updated : Mar 16, 2024, 2:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.