رامبن(جموں و کشمیر): جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آج چار روز مسلسل بند رہنے کے بعد ٹریفک کی آمدو رفت کیلئے جزوی طور سے بحال کر دیا ہے۔ اس دوران شاہراہ پر درماندہ مسافروں گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ برفباری و بارشوں کے دوران ضلع رامبن کے مختلف مقامات جیسے ڈھلواس کیفٹریا موڑ ماروگ پنٹھیال گانگروں و شیر بی بی علاقے میں بھاری مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند ہوئی تھی۔
شاہراہ بند ہونے کے بعد انتظامیہ نے عملہ اور میشنری کو کام پر لگایا تھا۔موسم میں آئی بہتری اور عملہ کی جانب سے مسلسل کوششوں کے بعد آج دوپہر شاہراہ کو ٹریفک کے لیے جزوی دور پر بحال کر دیا ہے۔
حکام نے شاہراہ پر پہلے درماندہ مسافر ومال بردار گاڑیوں کو اپنی پانی منزلوں کی جانب چلنے کی اجازت دی ہے۔ٹریفک پولیس نے عوام سے شاہراہ پر چلنے سے قبل محکمہ کی ایڈوائزی پر عملدرامد کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: رامبن میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے ایک غیر مقامی مزدور ہلاک
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گزشتہ کئی روز سے ٹریفک بند ہے، جبکہ سرینگر- لیہہ شاہراہ پر بھی برف جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔اس کے علاوہ بھدرواہ – کشتواڑ – سنتھن- اننت ناگ روڈ بھی ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند ہیں۔