ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کانگریس صدر طارق حمید قرہ کی این سی قیادت سے ملاقات

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا جس میں نیشنل کانفرنس کو سبقت حاصل ہوئی ہے۔

کانگریس صدر طارق حمید قرہ کی این سی قیادت سے ملاقات
کانگریس صدر طارق حمید قرہ کی این سی قیادت سے ملاقات (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2024, 6:17 PM IST

Updated : Oct 9, 2024, 6:29 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق حمید قرہ نے بدھ کو ڈاکٹر فاروق عبدللہ کی رہائش گاہ واقع گپکار سرینگر جاکر اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی شاندار جیت پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ وہ این سی کی انتخابات میں بہترین کارکردگی پر ڈاکٹر فاروق عبدللہ اور عمر عبدللہ کو صرف اور صرف مبارک باد پیش کرنے کی غرض سے ان کی رہائش گاہ پر گئے تھے تاہم اس دوران این سی کانگریس حکومت سازی سے متعلق کوئی بھی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

کانگریس صدر طارق حمید قرہ کی این سی قیادت سے ملاقات (Etv bharat)

انہوں نے کہا کہ عمر عبدللہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں این سے پہلے ایک قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کرے گی اس کے بعد اتحاد کے اجلاس میں حکومت کے ماڈل پر بات چیت کی جائےگی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کانگریس نائب وزیر اعلی کا عہدہ مانگ رہی ہے تو قرہ نے کہا کہ آج اس بارے میں کوئی بھی بات چیت نہیں ہوئی۔یہ بات آنے والے دنوں میں زیر بحث آئیں گی۔ البتہ آج میں مٹھائی کھانے اور مبارک باد کی غرض سے آیا تھا۔ دفعہ 370 کے موقف پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے جس پر مستقبل میں بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ منگل کو جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات میں حیران کن اور چونکا دینے والے نتائج سامنے آئے ہیں جس میں نیشنل کانفرنس نے کشمیر میں شاندار جیت درج کر کے 42 نشستیں اپنے نام کی جبکہ کانگریس نے جموں وکشمیر میں 6 سیٹیں حاصل کی۔ بی جے پی دوسرے نمبر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 9, 2024, 6:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.