سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی ضلع پلوامہ میں عسکریت پسندی کے ایک کیس کے سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت ایک رہائشی مکان کو ضبط کر لیا۔
جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان نے اس کارروائی سے متعلق اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ان کو منطقی سپورٹ فراہم کرنے کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے پولیس نے پلوامہ کے مونگہامہ گاؤں میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ایک رہائشی مکان کو ضبط کیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'پلوامہ پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ایف آئی آرزیر نمبر 315/2023 درج ایک کیس اور یو اے پی اے ایکٹ کے اختیارات کی پیروی میں پولیس نے مونگہامہ پلوامہ میں محمد لطیف کار ولد غلا م احمد کار کے رہائشی مکان کو قرق کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ مکان کو دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔
ان کے مطابق جائیداد اب سرکاری قبضے میں ہے، نامزد اتھارٹی سے پیشگی اجازت کے بغیر ضبط شدہ جائیداد کی کسی بھی قسم کی منتقلی ، لیزوغیرہ کی تبدیلی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ادھم پور میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک وی ڈی جی ممبر ہلاک
جموں و کشمیر میں مٹھائی کی دکان پر فائرنگ، سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن شروع
یو این آئی