ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران پانچ منشیات فروش گرفتار - منشیات فروش گرفتار

Police arrests five drug peddlers in Baramulla منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ ضلع میں دو الگ الگ مقامات پر ناکہ چیکنگ کے دوران 5 منشیات فروشوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس برآمد کر لی ہے۔

بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران پانچ منشیات فروش گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 2:29 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) : بارہمولہ پولیس کے مطابق پولیس پوسٹ ووسان کی ایک ٹیم نے سلطان پورہ علاقے میں قائم ناکے پر ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوران تلاشی اس کے قبضے سے 53 گرام چرس جیسا مادہ برآمد ہوا۔ بارہمولہ پولیس نے اس کی شناخت سجاد رسول ڈار ولد غلام رسول ڈار ساکنہ پلہالن، پٹن کے طور پر کی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے اسے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن پٹن منتقل کر دیا جہاں وہ زیر حراست رہے۔

اسی طرح پولیس اسٹیشن اوڑی کی ایک ٹیم نے لغامہ - پرانپیلن روڈ پر قائم ایک ناکہ پر چار افراد کو روک کر ان کی تلاشی لی اور ان کے قبضے سے 70 گرام چرس برآمد ہوا۔ پولیس نے چاروں افراد کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا اور ان کی شناخت نوخیز خان اعوان ولد کالو خان اعوان، یاسر احمد خان ولد شکیل احمد ساکنان پران پیلاں، عبدالوحید غنی ولد عبدالقیوم ساکنہ تلواری اور سبط حسن حلوائی ولد ابن حسن ساکنہ قلعہ کیرت پور، بجنور، یوپی (حال اوڑی) کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: منشیات فروشی میں ملوث دو بھائی گرفتار

پولیس نے معاملے کی نسبت پولیس اسٹیشن پٹن اور اوڑی میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ قبل ازیں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اننت ناگ پولیس نے باوثوق ذرائع سے موصول ہوئی خفیہ اطلاع کے بعد ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا جہاں انہوں نے چرس ضبط کر لی، اور موقع پر ہی منشیات فروشی میں ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.