ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ممنوع تنظیموں کے ساتھ وابستگی رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی:پولیس

Banned Organization JK مرکزی حکومت نے علیحدگی پسند تنظیم تحریک حریت، مسلم لیگ جموں و کشمیر کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ علاوہ ازیں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ، جماعت اسلام اور شبیر شاہ کی تنظیم جے کے ڈی ایف پی کو بھی غیر قانونی قرار دیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس
جموں و کشمیر پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 9:55 PM IST

سرینگر: وسطی ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے لاؤڈ سپیکروں پر اعلانات کئے جار ہے کہ لوگ ممنوع تنظیموں تحریک حریت اور مسلم لیگ (مسرت عالم گروپ) کے ساتھ وابستگی نہ رکھیں۔

پولیس نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ تعلق رکھنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق منگل کے روز بڈگام کے مختلف علاقوں میں پولیس نے لاؤڈ سپیکروں پر اعلان کیا کہ لوگ کالعدم تنظیموں تحریک حریت اور مسلم لیگ (مسرت عالم گروپ)کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھیں۔

پولیس کی گاڑیوں پر لگے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے کہا جا رہا تھا کہ دونوں تنظیموں کو مرکزی وزارت داخلہ نے ممنوع قرار دیا ہے، لہذا لوگ ان جماعتوں سے دور رہیں۔

پولیس نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کو غیر قانونی فعل قرار دیا جائے گا اور ایسے افراد کے خلاف قانون چارہ جوئی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
بتادیں کہ مرکزی وزارت داخلہ نے تحریک حریت (گیلانی گروپ)اور مسرت عالم بٹ کی مسلم لیگ کو ممنوع قرار دے کر دونوں پر پابندی عائد کی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کی کالعدم تنظیموں سے متعلق جانیں

یاد رہے کہ تحریک حریت کانفرنس کی بنیاد مرحوم سید علی شاہ گیلانی نے سال 2004 میں رکھی تھی جب انہوں نے کُل جماعتی حریت کانفرنس سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ گیلانی کا انتقال سنہ 2020 ستمبر میں ہوا تھا۔ ان کے انتقال کے بعد یہ تنظیم غیر فعال ہوچکی ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.