ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایگزٹ پولز کی کوئی حقیقت نہیں: جموں وکشمیر کانگریس - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

عام انتخابات 2024 کے لئے سات مرحلوں میں ووٹنگ اختتام پذیر ہوچکی ہے۔ ساتویں مرحلے کے ختم ہوتے ہی ملک بھر میں میڈیا اداروں کی جانب سے ایگزٹ پولز جاری کیے گئے جن میں اکثر وبیشتر میں این ڈی اے کو کامیابی حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Congress rejects Exit Poll
Congress rejects Exit Poll (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 2, 2024, 10:19 PM IST

سرینگر: جموں کشمیر میں پانچوں پارلیمانی سیٹوں کو جیتنے کا دعوی کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ وہ ایگزٹ پول کو مسترد کرتے ہیں اور ملک میں انڈیا الائنس اگلی حکومت بنائی گی۔ جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کہا کہ ایگزٹ پول بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرضی کے مطابق پھیلائی جارہے ہیں جن کی کوئی حقیقت ہی نہیں ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ جموں کشمیر کی پانچوں سیٹوں پر انڈیا الائنس کامیابی حاصل کرے گی، نیشنل کانفرنس سرینگر، بارہمولہ اور اننتناگ-راجوری نشستوں پر کامیاب ہوگی جبکہ کانگریس جموں اور ادھمور کی سیٹیں جیتے گے اور لداخ کی سیٹ بھی انڈیا الائنس کے کھاتے میں چلے جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک دن سے مختلف نیوز چینلز کی جانب سے دکھائے جارہے ایگزت پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو فاتح قرار دے رہے ہیں۔ وہیں جموں کشمیر کی پانچ سیٹوں میں سے بھاجپا کو جموں اور ادھمپور پر فاتح دکھا رہے ہیں۔تاہم وقار رسول نے کہا کہ یہ ایگزٹ پول آر ایس ایس اور بی جے پی کی منشا کے مطابق دکھائے جارہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی 150 سے 170 سیٹوں پر سمت جائے گی اور انڈیا الائنس اکثریت لے کر حکومت بنائے گی۔

واضح رہے کہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور رہنما راہل گاندھی نے بھی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایگزٹ پولز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایگزٹ پولز مودی میڈیا ایگزٹ پولز ہے۔ اور انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد 295 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.