ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں ایسٹ پر اس بار بھی کانٹے کی ٹکر ہوگی - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

جموں ایسٹ، قانون ساز اسمبلی کا حلقہ نمبر 76 ہے۔ یہ ایک جنرل سیٹ ہے جہاں پر یکم اکتوبر کو انتخابات ہونگے۔ اس سیٹ پر ہمیشہ کانٹے کی ٹکر رہی ہے۔ کبھی کانگریس تو کبھی بی جے پی سیٹ درج کرتی ہے۔ کانگریس، بی جے پی اور نیشنل کانفرنس اس حلقے کی اہم پارٹیاں ہیں۔

جموں ایسٹ پر سخت مقابلے کی امید
جموں ایسٹ پر سخت مقابلے کی امید (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 30, 2024, 11:52 AM IST

جموں: جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے 90 حلقوں میں سے جموں ایسٹ بھی اسمبلی حلقہ میں شامل ہے۔ یہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا حلقہ نمبر 76 ہے۔ یہ حلقہ ایک جنرل سیٹ ہے۔ جو شیڈول کاسٹ (ایس سی) اور شیڈول ٹرائب (ایس ٹی) کے لیے مخصوص نہیں ہے۔

جموں و کشمیر کے جموں ضلع کی اسمبلی نشستوں میں سے یہ ایک سیٹ ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی، کانگریس اور جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس اس حلقے کی اہم پارٹیاں ہیں۔

2014 میں، بی جے پی کے راجیش گپتا نے جموں ایسٹ حلقہ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 2008 میں، بی جے پی کے اشوک کمار کھجوریا نے جیت درج کی تھی جبکہ 2002 کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں، کانگریس کے امیدوار یوگیش کمار ساونی نے بی جے پی کے اشوک کمار کھجوریا اور آزاد امیدوار تلک راج شرما کو شکست دی تھی۔ 1987 اور 1996 میں، بی جے پی کے وشنو دت شرما اور چمن لال گپتا نے اس حلقے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق، 2014 کے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران جموں ایسٹ حلقہ میں 53,346 ووٹرز تھے۔ ان میں سے 27,111 مرد ووٹرز تھے اور 26,235 خواتین ووٹرز تھیں۔ اس حلقہ میں 42 ڈاک ووٹ ڈالے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اگر 2014 کی بات کی جائے تو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار راجیش گپتا نے 12,694 ووٹوں کے فرق سے نشست جیتی تھی۔ انہوں نے 21,776 ووٹ حاصل کیے تھے جس کا ووٹ شیئر 61.69 فیصد تھا۔ انہوں نے کانگریس کے امیدوار وکرم ملہوترا کو شکست دی تھی جنہوں نے صرف 9,082 ووٹ حاصل کیے تھے۔

جموں و کشمیر کے اس جموں ایسٹ حلقہ میں یکم اکتوبر کو تیسرے مرحلے میں دیگر 39 حلقوں کے ساتھ ووٹنگ ہوگی، جن میں جموں ویسٹ اور جموں نارتھ بھی شامل ہیں۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.