اننت ناگ(جموں و کشمیر): ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی جانب سے پیر کے روز عیشمقام میں ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد پارٹی کے سیئنر لیڈران جن میں سابقہ ایم ایل اے گلزار احمد وانی ، ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ محمد یوسف گورسی نے شرکت کی۔
اس دوران پہلگام کانسچونسی سے آئے ہوئے سینکڑوں کارکنان نے غلام نبی آزاد کا والہانہ استقبال کیا اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور امید جتائی کی کہ آنے والے انتخابات میں اسی طرح لوگ ڈی پی اے پی کو پوری طرح سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عیشمقام کے لوگ خوش قسمت ہیں کیونکہ وادی کے مانے جانے والے ولی کامل حضرت سخی زین الدین ولی ؒ یہاں مدفون ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک جتنی بھی حکومتیں آئی، اس علاقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا،جو بھی آج تک یہاں کے لوگوں نے سہا ہے، ان پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اب لوگوں کو فیصلہ کرنا چاہیے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے کے فوراً بعد ریاستی درجہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے،لیکن ہم اسے اسمبلی انتخابات سے پہلے کرنا کا مطالبہ کر رہے ہے۔
مزید پڑھیں: وادی میں سیاحت سے بے روزگاری ختم نہیں ہو سکتی، غلام نبی آزاد
انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکا نے جموں و کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے وقت مقرر نہیں کیا گیا، لیکن انتخابات کے فوراً بعد اسے بحال کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا وادی کشمیر میں بجلی کی ابتر صورتحال ہے اور بجلی کے بغیر یہاں کارخانے بھی نہیں چل پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت آتی تو وہ جموں صوبہ اور کشمیر صوبے میں دو دو پلانٹ کوئلے سے چلنے والے بجلی پروجیکٹ بنانے گے، تاکہ بجلی کی صورتحال بہتر ہوں۔