ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سال کے پہلے چھ ماہ میں 2864سڑک حادثات، 2864اموات - JK Road Accidents

جموں کشمیر میں سال 2024 کی پہلی ششماہی میں 2,864 سڑک حادثات رونما ہوئے، جن میں 417 افراد ہلاک اور 3,894 زخمی ہوئے۔ حکام نے حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک میں اضافہ، سڑکوں کی خراب حالت اور ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کو قرار دیا ہے۔

سال 2024کی پہلی ششماہی میں جموں کشمیر میں تین ہزار کے قریب ٹریفک حادثات
سال 2024کی پہلی ششماہی میں جموں کشمیر میں تین ہزار کے قریب ٹریفک حادثات (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 5:18 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر) : جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2024 کی پہلی ششماہی میں جموں و کشمیر میں سڑک حادثات میں اضافہ ہوا ہے، سال کے پہلے چھ ماہ میںکل 2,864 حادثات رونما ہوئے جس کے نتیجے میں 417 اموات ہوئیں جبکہ 3,894 افراد زخمی ہو گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ جموں میں سب سے زیادہ حادثات رونما ہوئے جبکہ ہلاکتیں بھی جموں ڈویژن میں ہی زیادہ ہوئیں ہیں۔

جموں ضلع میں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں کل 537 سڑک حادثات ہوئے جن میں 75 افراد ہلاک اور 750 زخمی ہوئے۔ ادھم میں228 حادثات ہوئے جن کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور 314 زخمی ہوئے۔ اس کے برعکس شوپیاں ضلع میں سب سے کم حادثات رپورٹ ہوئے جن کی مجموعی تعداد 30 ہے اور ان حادثات میں دو افراد ہلاک اور 52 زخمی ہوئے۔ جون میں 546 سڑک حادثات رونما ہوئے جن میں 71 افراد ہلاک اور 805 زخمی ہوئے۔ جنوری میں سب سے کم حادثات ریکارڈ کیے گئے اور کل 398 واقعات کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور 486 زخمی ہوئے۔

دریں اثناء، حکام نے حساس/ ہائی رسک والے علاقوں کی نشاندہی بھی کی ہے، جن میں جموں ضلع سب سے زیادہ حادثات کے سبب سرفہرست ہے۔ ادھم پور اور کٹھوعہ بھی اہم زونز قرار دیے گئے ہیں جہاں حادثات کی تعداد زیادہ ہے۔ 2023 میں جموں و کشمیر میں 6,298 حادثات ہوئے جن میں 730 مہلک تھے، جس کے نتیجے میں 893 اموات ہوئیں اور 8,469 زخمی ہوئے۔ جموں میں گزشتہ سال سب سے زیادہ حادثات اور اموات ہوئی ہیں جبکہ شوپیاں میں سب سے کم حادثات ہوئے ہیں۔

حکام، حادثات میں اضافے کی وجہ ٹریفک میں اضافہ، سڑک کی خراب حالات اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے کو قرار دے رہے ہیں۔ اس کے جواب میں جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے اور ٹریفک قوانین کے نفاذ کے اقدامات کو بھی تیز کیا ہے۔ جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ’’ہم سڑک حادثات میں اضافے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ تاہم عوامی تعاون ضروری بھی ناگزیر ہے اور ہم سب پر زور دیتے ہیں کہ وہ ٹریفک کے قوانین پر عمل کریں اور ذمہ داری کے ساتھ گاڑی چلائیں۔‘‘

عہدیدار نے مزید کہا: ’’ہم نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ اب تک 720979 خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 2,11,077 کو کمپاؤنڈ چالان کیا گیا جبکہ باقی 5,09,902 عدالتی چالان تھے۔ زیادہ تر چالان (2,14,209) جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے دیہی کشمیر یونٹ کی طرف سے جاری کیے گئے تھے ، جبکہ سب سے کم (45,798) نیشنل ہائی وے رام بن یونٹ کی طرف سے جاری کیے گئے تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: سال 2023 جموں وکشمیر میں 4697 سڑک حادثات 714 افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.