ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر: بھاری برفباری کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر - جموں و کشمیر

Snowfall in Kashmir: جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے برفباری ہورہی ہے، کئی جگہوں پر برفانی تودے گرنے کی وارننگ کے پیش نظر سیاحتی مقامات کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ وہیں ضلع کی کئی داخلی مواصلاتی سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوئی ہے۔

Snowfall in Kashmir
جموں و کشمیر: بھاری برفباری کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 6:10 PM IST

Updated : Feb 22, 2024, 11:39 AM IST

Snowfall in Kashmir

گاندربل: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں کے پہاڈی علاقوں میں تیسرے روز بھی برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔ بھاری برفباری کے باعث زوجیلا ٹنل تعمیر کررہی تعمیراتی کمپنی میگا انجنیئرنگ انفراسٹرکچر لیمٹیڈ نے برفانی تودے گرنے کے پیش نظر فی الحال چار روز تک کام بند کردیا ہے، تعمیراتی کمپنی میں کام کررہے مزدوروں اور ملازمین کو چھٹی دیکر گھر روانہ کر دیا ہے۔

تعمیراتی کمپنی کے پروجیکٹ منیجر ہرپال سنگھ نے کہا کہ بھاری برفباری اور برفانی تودے گرنے کے پیش نظر فی الحال چار روز تک کام بند کردیا گیا ہے اور کمپنی میں کام کررہے مزدوروں اور ملازمین کو چار روز کی تعطیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی مزدوروں اور ملازمین کو واپس بلایا جائے گا اور تعمیراتی کام دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

اس دوران ہنگ سونمرگ میں بھاری بھرکم برفانی تودہ گر آیا جس کی وجہ سے سونمرگ سڑک پر آمدورفت بند ہوگیا۔ تاہم باڈر روڈ آرگنائزیشن نے ہنگامی بنیاد پر ہنگ سونمرگ کے مقام سے برفانی تودہ ہٹانے کے لئے مشینری اور مزدوروں کو کام پر لگادیا ہے، تاکہ سڑک کو جلد ہی آمدورفت کے قابل بنایا جاسکے۔ ادھر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے وادی کے دس اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے اور لوگوں سے کہا ہے کہ وہ پہاڈی علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔

ڈوڈا میں موسلادھار بارش اور برف باری

ڈوڈا ضلع میں گزشتہ تین دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور برف باری کی وجہ سے بیشتر پہاڑی علاقوں میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈوڈا ضلع کے ڈیسا کستی گڑھ، گندوہ اور ٹھٹھری میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

برفانی تودے گرنے کی وارننگ کے پیش نظر سیاحتی مقامات کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ضلع کی کئی داخلی مواصلاتی سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔ ضلع کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جاری ہے اور میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈوڈا ہرویندر سنگھ نے بتایا کہ انہیں کستی گڑھ، گھرسو اور ٹھٹھری سے رہائشی مکانات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور متاثرین کی رہائش کے لیے خیمے لگائے جا رہے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے۔ کئی رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے بند سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں تودے گرنے یا برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے۔ ڈیسہ نالہ میں طغیانی کے باعث پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ جبکہ ڈیسہ گاؤں میں بجلی کی بندش سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Last Updated : Feb 22, 2024, 11:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.