ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں کاروبار کے وسیع امکانات موجود: درخشاں اندرابی - Dr darakhshan Andrabi Reaction

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2024, 4:52 PM IST

Dr darakhshan Andrabi on Business Development: وزیر مملکت اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کاروبار کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ وادی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔ لوگ اب اپنی مرضی سے پولنگ بوتھوں تک پہنچ رہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کاروبار کے وسیع امکانات موجود:درخشاں اندرابی
جموں و کشمیر میں کاروبار کے وسیع امکانات موجود:درخشاں اندرابی (etv bharat)

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے سرینگر میں ایک نجی کمپنی نے الیکٹرک سیکوٹی سے لے کر بیٹریاں، شمسی توانائی کے آلات اور پینل وغیرہ کے علاوہ دیگر مصنوعات لانچ کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے کہاکہ وادی میں بہت تیزی سے تبدیلی آ رہی ہے۔ تبدیلی کے اثرات عام لوگوں پر مرتب ہونے لگے ہیں۔ اس کی عمدہ مثال یہ ہے جہاں ووٹ بائیکاٹ کی آواز سنائی دیتی تھی اب وہاں حق رائے دہی کے استعمال کے لئے لوگوں کی بھیر امڈ رہی ہے۔

اس موقعے پر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ یہ نیا تکنیکی پلیٹ فارم کشمیر میں کاروباری شعبے کی ترقی میں ضرور اضافہ کرے گا۔ کشمیر کا پرامن ماحول ہی ہے جس کی مدد سے کاروبار نہ صرف فروغ دے گا بلکہ بڑی کمپنیوں کی جانب سے یہاں کاروباری مواقع پیدا کئے جا سکتے ہیں۔ یہاں کے نوجوان بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر بہتر طور اپنا روزگار کماسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پلوامہ کا دورہ کیا

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اب امکانات کی سرزمین بن چکا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی اور ایل جی انتظامیہ کا کشمیر میں امن قائم کرنے اور کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ بروج گروپ آف کمپنیز کے نئے منصوبے کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ مقامی کاروباریوں کی جانب سے نئے کاروباری ادارے کو اپنا بھر پور تعاون پیش کرنے کو خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.