پلوامہ : جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے انتخابی مہم چلائی جارہی ہے۔ پلوامہ میں عام آدمی پارٹی کے امیدوار فیاض احمد صوفی نے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام عوام جذباتی سیاست کی حمایت نہیں کریں بلکہ ترقی و حوشحالی کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کےلئے مفت پانی، بجلی، گیس، تعلیم، صحت کی سہولیات فراہم کرنا عام آدمی پارٹی کا بنیادی مقصد ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس دوران مختلف پارٹیوں امیدوار ووٹرز کو راغب کرنے کےلئے کئی وعدے کررہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں انتخابات کا عمل ماضی کے مقابلے میں مختلف ہے۔ اس بارے کئی آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔ عام آدمی پارٹی پہلی بار جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں گڈ گورننس ماڈل کے منشور کے ساتھ عوام سے ووٹ مانگ رہی ہے اور تمام بنیادی سہولیات کی مفت فراہمی کا وعدہ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ایم ایل اے نظام الدین بٹ کانگریس میں شامل - JK Assembly Election 2024
عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر پلوامہ اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے والے فیاض احمد صوفی نے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام جذباتی سیاست کی حمایت نہیں کریں گے، تازہ طور پر عوام جموں و کشمیر میں مکمل سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں جس سے علاقہ کی ترقی ممکن ہے۔