ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اے آئی پی کو سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے، محبوبہ مفتی کا الزام - JK Assembly Elections 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 1:53 PM IST

Mehbooba Mufti on PDP AIP Clashes: جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پی ڈی پی اور اے آئی پی کی جھڑپوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی پی کو سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے۔

AIP has government backing: Mehbooba Mufti allegations
اے آئی پی کو سرکار کی پشت پناہی حاصل، محبوبہ مفتی (ETV Bharat Urdu)
اے آئی پی کو سرکار کی پشت پناہی حاصل ہے: محبوبہ مفتی کا الزام (ETV Bharat Urdu)

اننت ناگ: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے کشمیر میں سیاسی پارہ گرم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک روز قبل یہاں پی ڈی پی اور اے آئی پی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور جھڑپیں ہوچکی ہیں۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ضلع شوپیاں میں ان کے امیدوار یاور بانڈے اور کارکنوں پر ہوئے حملہ پر عوامی اتحاد پارٹی پر شدید نقطہ چینی کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی پی کے ورکرس نے لاٹھیوں سے پی ڈی پی کے ورکرس پر حملہ کیا اور ان کے امیدوار یاور بانڈے کو زدوکوب کیا، جس کے دوران یاور بانڈے کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ اس وقت ایس ایم ایس ایچ اسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں پر ان کی حالت کافی نازک ہے۔

محبوبہ نے کہا کہ مفتی محمد سعید کو پارٹی بنانے میں پچاس سال لگ گئے۔ ابھی تک پارٹی کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ جگہ جگہ امیدواروں کو کھڑا کیا جائے، لیکن انجینئر رشید جیل میں ہونے کے باوجود، ان کی پارٹی کے جگہ جگہ پر امیدوار کھڑے کیے گئے ہیں، اس کے پیچھے کون ہیں؟ پارٹی کے فنڈس کہاں سے آتے ہیں، غنڈا گردی کرنے کی جرأت کہاں سے آتی ہے، محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی کو ہر جگہ نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اگر پی ڈی پی نے اس طرح کی حرکت کی ہوتی تو پارٹی کے تمام ورکرس اس وقت جیل میں ہوتے۔

محبوبہ نے کہا کہ میں سرکار کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ نے انجینئر رشید کی پارٹی کو بطور پراکسی پارٹی میدان میں اتارا ہے کیونکہ دیگر پارٹیاں لوک سبھا انتخابات کے دوران آپ کے مقصد کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں، سرکار کو بتانا چاہتی ہوں کہ سیدھے بولیے کہ باقی پارٹیوں کو انتخابات لڑنے کا حق نہیں ہے، اے آئی پی کی جرآت کیسے ہوئی پی ڈی پی کے کارکنان پر حملہ کرنے کی؟ ملوثین کے خلاف ابھی تک کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟

محبوبہ نے کہا کہ وہ لوگوں سے اپیل کرنا چاہتی ہیں کہ ان کے جھانسے میں مت آئیں۔ ان کے پیچھے ایک بہت بڑی طاقت ہے جو یہاں ووٹوں کا بٹوارہ کرنا چاہتے ہیں، خاص کر ان کے نشانہ پر پی ڈی پی ہے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ پی ڈی پی ایک واحد جماعت ہے جو یہاں کی عوام کے لیے کھڑی رہی اور سرکار کے خلاف اپنی آواز کو بلند کرتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:

جماعت اسلامی پر پابندی ہٹنی چاہیے: پی ڈی پی امیدوار - Lift Ban on jamat i islami

محبوبہ نے کہا کہ آزاد امیدوار یا اے آئی پی کی شکل میں آنے والی پارٹیوں کو کہیں نہ کہیں با ضابطہ طور پر فنڈنگ ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو سرکار کا پورا تعاون مل رہا ہے۔ اس لیے پی ڈی پی کے کارکنوں پر حملہ کرنے کی ان کی جرأت ہوئی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ پی ڈی پی، این سی اور کانگریس کے علاوہ جتنی بھی پارٹیاں اور آزاد امیدوار ہیں ان کی پشت پناہی ہو رہی ہے، کیونکہ یہ جموں وکشمیر کاز کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.