ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر: مختلف خطوں میں عیدالفطر کی تقریب تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی - Eid ul Fitr in Kashmir - EID UL FITR IN KASHMIR

عیدالفطر کے موقع پر آج جموں و کشمیر کے مختلف خطوں میں نمازِ عیدالفطر ادا کی گئی۔ اس موقع پر مساجدوں میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

جموں و کشمیر: مختلف خطوں میں عیدالفطر کی تقریب تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 4:03 PM IST

Updated : Apr 11, 2024, 6:14 AM IST

کشمیر: اننت ناگ میں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی

جموں و کشمیر: مختلف خطوں میں عیدالفطر کی تقریب تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مختلف عید گاہوں جن میں اہلحدیث عید گاہ آشاجی پورہ، حنفیہ عید گاہ جنگلات منڈی کے علاوہ مسجدوں میں فرزندان توحید نے عید کی نماز ادا کی۔ وہیں مرکزی صوت لاولیا باگ نوگام اننت ناگ میں بھی ہزاروں توحید فرزندان نے عید نماز ادا کی۔

اس موقع پر مولانا فیاض رضوی نے عیدالفطر جس کو عام طور پر یعنی چھوٹی عید بھی کہتے ہیں، کے سلسلے میں مفصل روشنی ڈالی۔ عیدالفطر کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔

عید الفطر کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اننت ناگ میں نماز عیدین کے اجتماعات میں خطباء وعلماء کرام نے عید الفطر کی اہمیت، فضیلت اور فضائل بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا۔

شوپیان: عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان میں عیدالفطر بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ ضلع شوپیاں میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد شریف شوپیان کے عید گاہ میں منعقد ہوا۔ جہاں نماز عیدالفطر صبح دس بجے ادا کی گئ۔

مرکزی عیدگاہ شوپیان میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و زن نے عید الفطر کی نماز ادا کی۔ عیدالفطر کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

ترال: عیدالفطر کی تقریب تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئ

وادی کشمیر میں عیدالفطر کی تقریب سعید انتہائی مذہبی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔اس سلسلے میں وادی کے طول وعرض کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں عیدالفطر کی نماز کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ عیدالفطر کے ان روح پرور اجتماعات میں وادی میں مکمل امن وامان کی بحالی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں عیدالفطر کے موقع پر ترال میں بھی مختلف مساجدوں اور خانقاہ فیض پناہ میں نماز عید ادا کی گئی۔ سب سے بڑی تقریب عید گاہ ترال میں منقعد ہوئی، جس مین ہزاروں فرزندانِ توحید نے نماز عید ادا کی۔ وہیں علما نے عیدالفطر کی فضیلیت پر روشنی ڈالی۔ نماز عید کی پیشوائی میرواعظ ترال مولانا شبیر احمد شاہ نے کی۔

گاندربل: مرکزی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی

ضلع گاندربل کے مرکزی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ اس دوران کشمیر میں امن و امان کے لئے دعا کی گئی۔ جبکہ نمازیوں نے عالم اسلام کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی۔

اپنے خطبے میں مختلف مساجد اور عید گاہوں میں مولوی صاحبان نے عیدالفطر پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ وہیں گاندربل کے ہر گلی کوچے میں بچے ایک دوسرے سے خوش ہوتے ہوئے کھیلتے ہوئے نظر آرہے تھے۔ دوسری جانب ہر مسجد اور عیدگاہ کے ارد گرد سیکورٹی کے اچھے خاصے انتظامات کئے گئے تھے۔

جموں: کشمیر کے ساتھ صوبہ جموں میں بھی عید منائی گئی

جموں و کشمیر کے خطہ جموں کے تمام اضلاع میں عید الفطر کی مناسبت سے روح پرور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں سب سے بڑی عید نماز کی تقریب کا اہتمام جموں کے مرکزی عید گاہ میں ہوا۔

ضلع ڈودہ میں عید الفطر کی نماز مرکزی عیدگاہ ڈوڈہ میں بڑے جوش و خروش اور مذہبی جذبے کے ساتھ ادا کی گئی۔ ڈوڈہ کے کاستی گڑھ، گندنہ، مرمت عسر، گھٹ، بھرت بگلہ، بھاگواہ میں ہزاروں افراد کا اجتماع دیکھا گیا۔

مسلمانوں نے ملک بھر کے لوگوں کے لیے خوشحالی کی دعا کی کہ وہ قوم کی تمام برادریوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ برقرار رہے۔ ضلع انتظامیہ جموں کی طرف سے عید کے پیش نظر حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔اور مذہبی عبادت گاہوں کے باہر اضافی سیکورٹی فورسسز کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔

پلوامہ: عیدالفطر کے موقع پر لوگوں کا ہجوم

وادی بھر میں عید الفطر منائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں وادی بھر میں تمام پبلک پارکوں میں لوگوں کا ہجوم نظر آرہا ہے۔ غور طلب ہو کہ رمضان المبارک کے روز رکھنے کے بعد عید الفطر کو اللہ تعالی نے مسلمانوں کو بطور انعام دی ہیں۔ عیدالفطر کے دن جہاں مسلمان اللہ تعالی کے دربار میں سربسجود ہو کے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہیں۔

وہیں عیدالفطر کے موقع پر مسلمان ایک دوسرے کے گھر جا کر عید کی مبارک باد بھی دیتے ہیں۔ دوسری جانب لوگ عید الفطر کے موقع پر اپنے بچوں سمیت پبلک پارکس کا رخ کرتے ہیں جہاں بچے دن بھر محتلف کھیل سرگرمیوں میں مشغول رہتے ہے۔

سرینگر: عید الفطر کی تقریب سعید نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی

مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمای راجدھانی سرینگر میں آج بدھ کے روز بریصغیر کے ساتھ ساتھ وادی بھر عیدالفطر نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ جس دوران سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرتبل سرینگر میں منعقد ہوئی۔ جہاں پر ہزاروں عقیدت مندوں نے نماز عید ادا کی۔

اس دوران صبح سے ہی قرب و جوار سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے درگاہ حضرتبل کا رخ کیا، جس دوران ضلع انتظامیہ نے آنے جانے کے لیے لوگوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا معقول انتظام کیا تھا۔ جبکہ نماز عید سے قبل مولانا ریاض الحق نور آبادی نے اپنے خطبے میں کہا کہ ماہ رمضان کا مقدس مہینہ ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ہمیں آپس میں بھائی چارے اور محبت سے رہنا چاہے۔

رامبن: عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں آج عیدالفطر کا تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے عید گاہوں اور مساجدوں میں نماز ادا کی۔ ضلع میں نماز عید الفطر کا بڑا اجتماع عید گاہ بانہال میں اور دوسرا جامعہ مسجد قدیم رامبن میں منعقد ہوا۔

جہاں ہزاروں مسلمانوں نے نماز ادا کی۔ اس دوران جموں و کشمیر کی امن و خوشالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔ اس موقع پر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ دوسرے برداری کے لوگوں نے مسلمانوں کو مبارکباد دی۔

منڈی: مختلف مقامات پر عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی عید الفطر مزہبی شان و شوکت سے منائی گئی۔ اس موقع پر منڈی تحصیل کی مرکزی جامع مسجد شریف منڈی، نورانی جامع مسجد شریف اعلی پیر راجپورہ میں سپ سے بڑے اجتماعات میں نماز عیدالفطر ادا کی۔

اس موقع پر قرب و جوار سے عوام الناس کے جمِ غفیر نے عیدگاہوں اور مساجد کا رُخ کر نمازِ عیدالفطر ادا کی۔ اس موقع پر نورانی جامع مسجد شریف اعلی پیر راجپورہ منڈی کے لوگوں نے فلسطین میں ہورہے ظلم و ستم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزمت کی ہے۔ جبکہ دیگر مساجد میں عیدالفطر کے متعلق علماء کرام نے اپنے خطاب سے عوام الناس کو مستفید کیا۔

اس حوالے سے مولانا سید فاضل حسین رضوی امام وحطیب نورانی جامع مسجد شریف اعلی راجپورہ منڈی، حضرت مولانا سید شائید حسین بخاری نے نماز عیدالفطر سے قبل عوام الناس کو عید کا پیغام شریعت مطہرہ کی روشنی میں بیان کیا۔

اس کے علاوہ قاسمی جامع مسجد شریف منڈی میں امام و خطیب حضرت مولانا مفتی محمد شریف الحسن قاسمی نے رمضان المبارک کے بعد عیدالفطر کے فلسفہ پر روشنی ڈالتے ہوے صدقہ فطر کی ادائیگی و دیگر اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔

وہیں اہل تشیع کی جانب سے بھی امامیہ پارک منڈی عیدالفطر میں نماز ادا کی گئی اور اس دوران عوام الناس کو مولانا سعید حیدر نے اپنے پیغام میں امت کو اتفاق و اتحاد کی تلقین کرتے ہوے یکجہتی پر زور دیا۔

اس کے علاوہ لورن، اڑائی، چکھڑی بن لوہیل بیلا پلیرہ بیدار ساوجیاں، چھول، فتح پور، سیکلو، ساتھرہ، دھڑہ، راجپورہ، چکترو و غیرہ کی مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔ جہاں آئمہ کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں عیدالفطر کے حوالے سے عوام الناس کو مستفید کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 11, 2024, 6:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.