ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ہم آج ووٹ ترقی کے لیے دے رہے ہیں - Voting in Pampore - VOTING IN PAMPORE

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اس دوران ضلع پلوامہ کے بانپور انتخابی حلقہ میں بھی پولنگ ہورہی ہے۔ یہاں 14 امیدوار میدان میں ہیں۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ہم آج ووٹ ترقی کے لیے دے رہے ہیں
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ہم آج ووٹ ترقی کے لیے دے رہے ہیں (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 9:33 AM IST

سرینگر: کشمیر صوبے کے ضلع پلوامہ کے پانپور انتخابی حلقے میں 14 امیدواروں میدان میں ہیں۔ جن میں بیشتر آزاد امیدوار ہیں۔ نشست پر اصل مقابلہ نیشنل کانفرس کے جسٹس حسین مسعودی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ظہور احمد میر کے درمیان مانا جارہا ہے۔ دیگر امیدواروں میں بی جے پی کے شوکت غیور، اپنی پارٹی کے محمد الطاف میر، نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کے معشوق احمد میر، عوامی نیشنل کانفرنس کے ارشد احمد، نیشنل پیتھیرس پارٹی (بھیم) کے پرویز احمد حجام کے علاوہ آزاد امیدوار بلال احمد بٹ، عبدالقیوم میر، شکیل احمد ڈار، محمد اکبر لون، محمد مقبول شاہ اور محمد آصف گنائی کے نام شامل ہیں۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ہم آج ووٹ ترقی کے لیے دے رہے ہیں (Etv Bharat)

اس انتخابی حلقے میں ووٹروں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 383 ہے ، جن میں 49 ہراز 697 مرد، 50 ہزار 680 خواتین رائے دہنگان ہیں جبکہ 6 خواجہ سرا ووٹرز بھی ہیں۔ پانپور نشست کی تشکیل سال 1962 میں عمل میں لائی گئی اور نیشنل کانفرنس نے اس نشست پر 6 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے اور کانگریس نے بھی اس نشست پر ایک بار جیت درج کی ہے، وہیں پی ڈی پی ضمنی انتخابات سمیت سال 2002 سے لگاتار یہاں سے جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور پی ڈی پی کے ظہور احمد میر پانپور حلقے سے ہیٹرک مارنے والے واحد امیدوار ہیں اور ان کے والد نے بھی ایک بار یہاں سے جیت درج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

دس برس قبل یعنی سال 2014 کے اسمبلی انتخابات میں ظہور احمد میر نے اپنے مد مقابل نیشنل کانفرنس کے امیدوار یاور مسعود کو 3 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انجینئر رشید اور جماعت اسلامی کے مابین گٹھ جوڑ جموں و کشمیر کے لیے نقصان دہ: فاروق عبداللہ - Assembly Election 2024

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت آج 24 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں جن میں کشمیر صوبے کے 16 جن میں پانپور، ترال، پلوامہ، راجو پورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ 44 سری گفوارہ، بجبہاڑہ، شانگس اور اننت ایسٹ شامل ہیں جبکہ جموں صوبے کے 8 حلقوں بشمول کشتواڑ، اندروال، پڈر ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ ویسٹ، رامن اور بانہال کے نام قابل ذکر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.