ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلہ کےلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آج تاریخ - Jammu Kashmir Assembly Elections - JAMMU KASHMIR ASSEMBLY ELECTIONS

Today is last date for filing nominations for first phase جموں و کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلہ کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کیلئے آج شام تک کا وقف باقی ہے۔ آخری وقت میں متعدد سیاسی پارٹیوں نے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے تاہم آج کئی امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 10:59 AM IST

سرینگر: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کے لئے آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ اننت ناگ میں آج متعدد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کی جائے گی۔ ان میں سابق وزیراعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری غلام احمد میر، پی ڈی پی کے عبدالغفار صوفی، این سی کے محمد الطاف قلو، بی جے پی کے صوفی محمد یوسف، بی جے پی کے رفیق احمد وانی، پی ڈی پی کے عبدالرحمان ویری، پیرزادہ محمد سید، بی جے پی کے ایڈوکیٹ وجاہت سمیت تقریبا 43 امیدوار اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

جموں و کشمیر کے 7 اضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں میں 18 ستمبر 2024 کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران 23.27 لاکھ سے زیادہ ووٹرز بشمول 5.66 لاکھ نوجوان اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران ووٹ ڈالنے کے لیے کل 23,27,543 لاکھ ووٹرز اہل ہیں۔ ان میں سے 11,76,441 مرد ووٹرز اور 1151042 خواتین ووٹرز کے ساتھ 60 تھرڈ جینڈر الیکٹرز ہیں۔ 5.66 لاکھ نوجوان ووٹرز ہیں جن کی عمر 18 سے 29 سال کے درمیان ہیں جن میں 18 سے 19 سال کی عمر کے 123922 پہلی ووٹ ڈالنے کے اہل ووٹرز شامل ہیں جن میں سے 65542 مرد اور 58380 خواتین ووٹرز ہیں۔ I28310 معذور افراد اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 15774 ووٹرز اپنا ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

جموں و کشمیر دونوں ڈویژنوں میں 24 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے میں 18 ستمبر 2024 کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ کشمیر ڈویژن میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اضلاع شامل ہیں اور جموں ڈویژن میں ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع۔ کشمیر ڈویژن میں 16 اسمبلی حلقے شامل ہیں جن میں پامپور، ترال، پلوامہ، راج پورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ 44 سری گفوارہ-بجبہاڑہ، شانگس-اننت ناگ ساوتھ ۔جموں ڈویژن میں 8 اسمبلی حلقوں بشمول اندروال، کشتواڑ، پڈر ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ ویسٹ، رامبن اور بانہال میں 18 ستمبر کو اسمبلی الیکشن شیڈول کے پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: نیشنل کانفرنس نے 18 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی - JK Assembly Election 2024

جموں و کشمیر اسمبلی کیلئے تین مرحلوں میں پولنگ ہوگی جس کے 90 حلقے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 24 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ نامزدگیوں کی آخری تاریخ کل ہے جبکہ پولنگ اگلے ماہ کی 18 تاریخ کو ہوگی۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.