ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کے عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی - PM Modi urges people to vote - PM MODI URGES PEOPLE TO VOTE

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت ووٹنگ جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں سے بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 8:29 AM IST

Updated : Sep 18, 2024, 9:30 AM IST

حیدرآباد : جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت آج صبح پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جیسے ہی جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلا مرحلہ کا آغاز ہوا، ایکس پر ٹوئٹ کرکے عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’میں ان تمام حلقوں کے ووٹرز سے جہاں آج پولنگ ہورہی ہے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں اور جمہوریت کے تہوار کو تقویت دیں۔ میں خاص طور پر نوجوان اور پہلی بار ووٹرز سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘۔

وزیراعظم مودی جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے حق میں مہم چلائیں گے۔ وہ جمعرات کو شیر کشمیر پارک میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ مودی کے دورہ سے قبل سری نگر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتخابات کے اعلان کے بعد کشمیر میں بی جے پی کی یہ پہلی بڑی ریلی ہوگی۔ بی جے پی نے کشمیر سے صرف 19 امیدوار کھڑے کیے ہیں جبکہ متعدد سیٹوں کو ’ہم خیال‘ آزاد امیدواروں اور پارٹیوں کے لیے چھوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ سے امیدوار نظام الدین بٹ نے بازار کا دورہ کیا اور ووٹ کی اپیل کی - jammu kashmir assembly election

حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم کی تقریر کے مقام کو پہلے ہی محفوظ کر لیا گیا ہے اور انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں اضافی پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پنڈال کے ارد گرد تین درجے کی سیکورٹی رکھی جائے گی۔ اسنائپرز اور شارپ شوٹرز کو بھی پنڈال کے آس پاس کی عمارتوں پر تعینات کیا جائے گا۔ بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ وہ اس ریلی میں 20 سے 30 ہزار لوگوں کی شرکت کی توقع کرتے ہیں، جس میں بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر اور سری نگر سے پارٹی کے کچھ امیدوار موجود رہیں گے۔

Last Updated : Sep 18, 2024, 9:30 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.