بارہمولہ: جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے سوپور ڈاک بنگلہ میں ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر آل الائنس ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ لیڈروں نے کہا کہ ہم ایک ایسی پارٹی سے وابستہ ہیں جو لوگوں کا دکھ درد سمجھی ہے۔ ہم نے اس پارٹی کو ایک سال پہلے وجود میں لایا۔ ایک سال کے اندر ہی ہمارے ساتھ کشمیر کے ہر ایک اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری لوگوں کے ساتھ روایتی سیاسی جماعتوں نے دھوکہ کیا اور عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا۔ اس لیے ہم نے اپنی خود کی پارٹی بنائی اور اگر ہم اس پارٹی کی بات کرے تو ہم میں سے کوئی بھی خاندانی سیاست دان نہیں ہے۔ لیکن ہم سب اپنی کشمیری عوام کی حمایت میں آواز بلند کرنے کے مقصد سے سڑکوں پر نکلے ہیں۔
اس موقعے پر راقب الرشید نے کہا کہ ہم آنے والے پارلیمانی انتخابات میں کسی بھی جگہ اپنا امیدوار نہیں اتاریں گے لیکن آنے والے اسمبلی انتخابات میں ہم کشمیر کے ہر حصہ میں اپنا امیدوار کو انتخابی میدان میں اتاریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بی جے پی اے ٹیم بی ٹیم میں اب سی ٹیم بھی شامل: عمر عبداللہ
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی تنظیم ہے جو لوگوں سے جھوٹ نہیں بولتی ہے کیونکہ آج تک جو بھی سرکار میں آیا انہوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا۔ اس نے جھوٹ بولا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم کو لگا کہ بارہمولہ سے کوئی ایسا امیدوار ہوگا جو آزاد ہوگا تو ہم اس کو اس پارلیمانی انتخابات میں ضرور سپورٹ کریں گے۔