ETV Bharat / jammu-and-kashmir

’ستمبر تک ہر گھر کو نل سے جل فراہم ہونے کی امید‘ - Jal Jeevan Mission

جل جیون مشن کے ڈائریکٹر نے سوپور کے وٹلب اور رامپورہ راجپورہ فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا اور عملہ سے پروجیکٹس کو وقت پر مکمل کرنے کی تلقین کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 22, 2024, 3:51 PM IST

جل جیون مشن کے ڈائریکٹر نے کیا شمالی کشمیر کا دورہ
جل جیون مشن کے ڈائریکٹر نے کیا شمالی کشمیر کا دورہ (ای ٹی وی بھارت)

بارہمولہ (جموں کشمیر) : ڈائریکٹر، جل جیون مشن، ڈاکٹر جی این اتو نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے کے دور دراز اور دیہی علاقوں کا دورہ کرکے ’’جل جیون مشن‘‘ کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مشن ڈائریکٹر نے رام پورہ، راج پورہ اور وٹلب میں دس کروڑ روپے مالیت کی لاگت سے تعمیر کیے جا رہے فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیا۔

مشن ڈائریکٹر نے متعلقہ عملہ سے تعمیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے اور مقررہ وقت پر کام کو مکمل کرنے کی تلقین کی۔ دورے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایتو نے کہا کہ ’’دور دراز علاقوں میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کے گھروں تک نل کے ذریعے پانی پہنچانے کا بندوبست نہیں تھا، تاہم اب جل جیون مشن کے تحت یہ فلٹریشن پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے جس سے ایک وسیع آبادی کو درپیش مسائل کا ازالہ ہو سکے گا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم کی تکمیل کے بعد عوام کو کافی فائدہ ملے گا۔ انہوں نے ستمبر تک پروجیکٹس کے مکمل ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد تقریباً صد فیصد آبادی کو نل کے ذریعے پانی فراہم ہونے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سوپور کے بعد وہ شمالی کشمیر کے دیگر پروجیکٹس کا بھی دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پینے کے پانی کی قلت کے خلاف خاموش احتجاج - Water Scarcity

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.