ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شبیر شاہ کی صاحبزادی اور سید علی شاہ گیلانی کی نواسی کا حکومت ہند سے عہد وفا - Separatist Ideology

Separatism in Kashmir علیحدگی پسند رہنما شبیر بٹ کی دختر سما شبیر شاہ اور مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی نواسی نے علیحدگی پسند نظریات سے لاتعلقی کا اعلان کرکے بھارت کے ساتھ اپنی وفاداری کا عہد کیا ہے۔

Etv Bharatjailed-separatist-leader-shabir-shahs-daughter-syed-geelanis-granddaughter-distance-themselves-from-separatist-ideology
شبیر شاہ کی صاحبزادی اور سید علی شاہ گیلانی کی نواسی نے علیحدگی پسند نظریہ سے لاتعلقی کا اظہار کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 10:20 PM IST

Updated : Mar 22, 2024, 9:45 AM IST

سرینگر (جموں و کشمیر): ایک دلچسپ پیش رفت میں مرحوم علیٰحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی پوتی رووا شاہ اور محروس علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کی بڑی بیٹی سما شبیر نے حکومتِ ہند کی خودمختاری کے ساتھ اپنی وفاداری کا عہد کیا ہے۔

جمعرات کو مقامی روزناموں میں شائع ہونے والے ایک جیسے عوامی نوٹس کے ذریعے اعلان کیا گیا ہے کہ رووا اور سما "بھارت کے وفادار شہری" ہیں۔گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ کی بیٹی رووا شاہ نے عوامی نوٹس میں کہا کہ "میں بھارت کی ایک وفادار شہری ہوں، کسی ایسی تنظیم یا ایسوسی ایشن سے وابستہ نہیں ہوں جس کا یونین آف انڈیا کے خلاف کوئی ایجنڈا ہو اور میں اپنے ملک کے آئین کے ساتھ وفاداری کی مقروض ہوں۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ رووا کے والد بھی مبینہ طور پر عسکریت پسندوں کی فنڈنگ کے الزام میں جیل میں تھے اور طویل علالت کے بعد گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے۔

اسی طرح کے ایک دوسرے عوامی نوٹس میں، شبیر شاہ کی 24 سالہ بیٹی سما نے کہا کہ "میں بھارت کی ایک وفادار شہری ہوں اور میں کسی ایسے شخص یا تنظیم سے وابستہ نہیں ہوں جو یونین آف انڈیا کی خودمختاری کے خلاف ہو۔"

انتباہ کرتے ہوئے کہ کسی بھی شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو انہیں اجازت کے بغیر کسی علیٰحدگی پسند گروپ سے جوڑے گا، سما نے کہا، "میں کسی بھی طرح سے ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (دی ایف پی) یا اس کے نظریے سے وابستہ نہیں ہوں۔"

مزید پڑھیں: ممنوع تنظیموں کے ساتھ وابستگی رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی:پولیس
سما کے والد شبیر شاہ کو 2017 میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عسکریت پسندوں کی مالی معاونت سے منسلک منی لانڈرنگ کی مبینہ سرگرمیوں پر گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ان پر دہشت گردی کی مالی معاونت کا الزام بھی عائد کیا۔

Last Updated : Mar 22, 2024, 9:45 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.