ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پونچھ کے گردوارہ کے باہر دھماکہ - blast in poonch - BLAST IN POONCH

جموں و کشمیر کے پونچھ میں دیر رات گردوارہ مہنت ساب کے باہر ایک دھماکہ ہوا۔ جس کے بعد گردوارہ میں اور اطراف میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

blast in poonch
blast in poonch
author img

By ANI

Published : Mar 27, 2024, 8:54 AM IST

Updated : Mar 27, 2024, 3:19 PM IST

blast in poonch

پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں منگل کی دیر رات ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ عسکریت پسندوں کا حملہ ہو سکتا ہے۔ یہ دھماکہ پونچھ ضلع میں ایک مذہبی مقام کے قریب ہوا۔ تاہم اس دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ دھماکہ پونچھ کے ضلع اسپتال کے قریب ہوا جہاں ایک گردوارہ بھی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہوتے ہی پولیس اور فوج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فارنسک ماہرین کو جائے حادثہ پر بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ عسکریت پسندوں نے چینی گرینیڈ پھینک کر حملہ کیا جس سے دھماکہ ہوا۔ فارنسک رپورٹ سے واضح ہو جائے گا کہ یہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا۔ فی الحال جائے وقوعہ پر سکیورٹی اہلکار جمع ہیں اور اس کی تفصیل سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ علاقے کو ہر طرف سے تلاش کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا ہے اور اس کی کئی زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کو انجام دینے والوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔ تاہم ابھی تک اس دھماکے کے معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور میں پر اسرار دھماکہ، معمر شہری زخمی

Last Updated : Mar 27, 2024, 3:19 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.