ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل پولیس نے میراتھن 'رن فار یونیٹی' کا اہتمام کیا

پولیس شہداء کی یاد میں ضلع گاندربل پولیس نے میراتھن رن فار یونٹی کا اہتمام کیا جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

گاندربل پولیس نے میراتھن ’رن فار یونیٹی‘ کا اہتمام کیا
گاندربل پولیس نے میراتھن ’رن فار یونیٹی‘ کا اہتمام کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

Updated : 2 hours ago

گاندربل پولیس نے میراتھن ’رن فار یونیٹی‘ کا اہتمام کیا (ETV Bharat)

گاندربل (جموں و کشمیر): پولیس شہداء کی محبت بھری یاد میں اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر، گاندربل پولیس نے ریپورہ سے تھانہ لار تک میراتھن (Run For Unity ) رن فار یونٹی کا انعقاد کیا جس میں اسکولی طلباء، اور ضلعے کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گاندربل پولیس نے میراتھن ’رن فار یونیٹی‘ کا اہتمام کیا
گاندربل پولیس نے میراتھن ’رن فار یونیٹی‘ کا اہتمام کیا (ETV Bharat)

اس موقع پر ضلعی پولیس کے افسران و اہلکاروں کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ میراتھن کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گاندربل نذیر احمد نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقعے پر ضلعے کے دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ مقامی لوگوں میں بھی اس ایوینٹ کو لیکر کافی جوش دیکھا گیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گاندربل پولیس، ضلع میں ایک ہفتہ طویل عرصے سے مختلف کھیلوں کی تقریبات، جیسے والی بال، گانے کے مقابلے، میراتھن اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ مختلف تقریبات 31 اکتوبر 2024 کو اختتام پذیر ہوں گی۔ پولیس فلیگ ڈے کا یہ ہفتہ ان تمام پولیس شہداء کے لیے وقف ہے جنہوں نے قوم کی خدمات میں اپنی جانیں قربان کردیں۔ تقریب کے اختتام پر پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

Last Updated : 2 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.