ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں بین ضلعی منشیات فروش گرفتار - drug dealer arrested in Ganderbal - DRUG DEALER ARRESTED IN GANDERBAL

گاندربل میں ایک منشیات فروش کوگرفتارکر لیا گیا ہے، بھاری مقدارمیں منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ دوران پوچھ گچھ انکشافات اور تحقیقات میں شواہد سامنے آنے پر گاندربل پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور دیگر چار ملزمین کو گرفتارکرلیا ہے۔

گاندربل میں بین ضلعی منشیات فروش گرفتار
گاندربل میں بین ضلعی منشیات فروش گرفتار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 6:14 PM IST

گاندربل (جموں و کشمیر): منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے گاندربل پولیس نے بین ضلعی منشیات فروشوں کے ایک بد نام زمانہ گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ منشیات برآمد کی ہے۔

ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر غلام حسن کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے پولیس تھا نہ لار کے ایس ایچ او کی قیادت میں بہنامہ لار میں ناکہ لگایا۔ اسی دوران ایک مشتبہ شخص کو وتل باغ سے لار کی طرف جاتے ہوئے گرفتار کیا اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی ہے۔

گرفتار شخص کی شناخت شیخ معارف ولد مرحوم غلام محمد ساکن لار کے بطور ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس تھا نہ لار میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ دوران پوچھ گچھ انکشافات اور تحقیقات میں شواہد سامنے آنے پر گاندربل پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور ممنوعہ مادہ کی 559 بوتلیں اور ممنوعہ گولیاں برآمد کیں ہیں اور اس کاروائی کے دوران مزید چار ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

گرفتار افراد کی شناخت صابر نبی شگو ساکن بڈگام ، رمیز رفیق ڈار ساکن بانڈی پورہ اور پرویز احمد ہنگا کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ اس سلسے میں مزید بازیابیاں اور گر فتاریوں کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.