ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بائیکاٹ کے بجائے مثبت تبدیلی کے لیے نوجوان اپنے ووٹ کا استعمال کریں: وحید الرحمان پرہ - Srinagar Parliamentary Constituency - SRINAGAR PARLIAMENTARY CONSTITUENCY

Waheed ur Rehman Parra Contest From Srinagar: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سرینگر سے امیدوار وحید الرحمان پرہ نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کے بجائے نوجوان مثبت تبدیلی کے لیے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی انتخابی عمل میں موٗثر طریقہ سے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Instead of boycotting, youth should use their vote for positive change: Wahid Ur Rehman Para
Instead of boycotting, youth should use their vote for positive change: Waheed ur Rehman Parra
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 1:30 PM IST

Updated : Apr 20, 2024, 2:32 PM IST

بائیکاٹ کے بجائے مثبت تبدیلی کے لیے نوجوان اپنے ووٹ کا استعمال کریں: وحید الرحمان پرہ

سرینگر: جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے یوتھ صدر اور سرینگر پلوامہ پارلیمانی حلقہ کے امیدوار وحید الرحمان پرہ نے نوجوانوں کو مثبت تبدیلی لانے کے لیے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ ہفتہ کو ضلع سرینگر کے پرانے شہر اور اندرون ڈل کے علاوہ دیگر علاقوں میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وحید الرحمان پرہ نے نوجوانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ انتخابی عمل میں موٗثر طریقہ سے اپنی شرکت کو ممکن بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بہتر مستقبل کی تشکیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیری عوام مشکلات سے دوچار: وحید الرحمان پرہ - Lok Sabha Election 2024

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات کے بائیکاٹ سے کشمیری عوام بالخصوص پڑھے لکھے اور بے روزگار نوجوانوں کو درپیش چیلنجز میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایسے میں اپنے ووٹ کے ذریعہ ہی ہم اچھے اور پڑھے لکھے امیدوار کو ہی اپنی نمائندگی کا حق دے سکتے ہیں۔ اور ایسے میں یہ وہ وقت ہے جب نوجوان پولنگ بوتھ پر آتے ہیں اور اپنے نمائندوں کو منتخب کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمارے کئی نوجوان قید و بند کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کی سنوائی بھی نہیں ہورہی ہیں۔

پرہ نے کہا کہ وہ پی ڈی پی سرینگر کے باشندوں بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ حقیقی روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ان کے تحفظات کو سنا جائے اور ان کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے عہد کیا کہ ہم ان چیلنجوں سے نمٹنے اور سب کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک ساتھ مل کر سرینگر کو مضبوط بنائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر پی ڈی پی کے سینئر رہنما اور سابق ایم ایل اے آسیہ نقاش، ریاستی سکریٹری عبدالحمید کوشین، ضلع صدر عبدالقیوم اور پارٹی کے دیگر کارکنان بھی وحید الرحمان پرہ کے ہمراہ تھے۔

Last Updated : Apr 20, 2024, 2:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.