ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں پلس پولیو مہم کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 3, 2024, 8:10 PM IST

Pulse Polio Campaign in Kashmir: ملک بھر میں آج پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر پلس پولیو مہم کا آغاز کیا گیا۔

Pulse Polio Campaign in Kashmir
کشمیر کے مختلف علاقوں میں پلس پولیو مہم کا آغاز

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر اکشے لابرو نے آج "قومی پلس پولیو امیونائزیشن پروگرام" کا آغاز کیا۔اس مہم کا آغاز چیف میڈیکل آفیسر کے دفتر سے کیا گیا جہاں ڈی سی نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈی سی بڈگام اکشے لابرو نے اس موقع پر کہا کہ ضلع میں 0 سے 5 سال کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں 628 پلس پولیو بوتھ قائم کیے گئے ہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے سے محروم نہ رہے۔ ڈی سی نے مزید یہ بھی کہا کہ ہیلتھ مشنریوں کے ذریعہ گھر گھر سروے کیا جائے گا اور ٹرانزٹ مقامات پر سروے کیا جائے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام بچوں کو ویکسینیشن (پولیو امیونائزیشن) دی جارہی ہے۔

ترال: پولیو مخالف قطرے پلانے کی مہم کا آغاز

ملک بھر میں آج پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلاے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر پلس پولیو مہم کا آغاز کیا گیا۔ یوٹی کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ سب ضلع ترال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلانے کے لئے سہ روزہ پلس پولیو پروگرام کا آغاز ہوا۔

پروگرام کا افتتاح بی ایم او ترال ڈاکٹر ظہور احمد نے ایک نو زاید کو قطرہ پلاتے ہوئے کیا۔ قطرے پلانے کے لیے والدین اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو مختلف سینٹرس میں لے جارہی ہیں۔ سب ضلع ترال کے امیرآباد، ڈاڈسرہ، آری پل، نارستان، بٹ نور سمیت دیگر مقامات پر بھی پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے گیے۔

اننت ناگ میں پلس پولیو مہم کا آغاز

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بھی 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے آج 'پولیو نیشنل امیونائزیشن ڈے' کا آغاز کیا گیا۔ اس کے تحت اننت ناگ کے مختلف مقامات پر پلس پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔یوٹی کے مختلف اضلاع کے ساتھ ساتھ اننت ناگ ضلع کے ڈپٹی کمشنر، سید فخرالدین حامد نے آج ارنہال ہال اننت ناگ میں پلس پولیو امیونائزیشن (آئی پی پی آئی) پروگرام 2024 کا افتتاح کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے سی ایم او اننت ناگ، ڈاکٹر ایم وائی زاگو کی موجودگی میں جوپڑ پٹیوں میں قائم غیر ریاستی مزدوروں کے نوزائیدہ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر زاگو نے ڈی سی کو بتایا کہ ضلع اننت ناگ میں 0 سے 5 سال کی عمر کے 143554 بچوں کو پلس پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ اس موقع پر ڈی سی نے متعلقہ حکام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔ جس کے بعد ضلع میں گھر گھر جا کر اس ویکسین کے متعلق لوگوں کو آگاہ کریں تاکہ اس پروگرام کے تحت کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے محروم نہ رہ جائے۔

پلوامہ میں بھی پولیو مہم کا آغاز

ضلع پلوامہ میں بھی آج پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی گی۔ اگرچہ ملک کے ساتھ وادی بھر میں یہ مہم کئی سالوں سے جاری ہے اور ملک کے ساتھ ساتھ وادی میں بھی پولیو بیماری پر قابو پایا گیا ہے، تاہم آج بھی اس مہم کو ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں انتظامیہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں آج ضلع پلوامہ میں بھی پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کی خوراک پلائیں گئی، اس مہم کا آغاز اے ڈی سی پلوامہ نے کیا۔ اس مہم کے دوران انہوں نے نو زائیدہ بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلا کر اس مہم کا آغاز کیا۔ یہ مہم تین روز تک جاری رہے گی، جس کے تحت ضلع کے تمام پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلاجائے گے۔ ضلع میں کل 471 بوتھ قائم کیے گئے۔ جہاں پر ان بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.