پلوامہ: انڈین ریڈ کراس سوسائٹی پلوامہ نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں عالمی یوم ریڈ کراس کے موقعے پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں پرنسپل گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول پلوامہ شایستہ داربو کے علاؤہ پلوامہ ریڈ کراس کے عہداروں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں اسکولی طالبات کی ایک اچھی تعداد بھی اس پروگرام میں موجود رہی۔ انسانیت کو زندہ رکھنے کی تھیم کے تحت انڈین ریڈ کراس سوسائٹی زندگی و صحت کے تحفظ اور انسان کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ریڈ کراس دنیا بھر میں تمام لوگوں باہمی افہام و تفہیم، دوستی، تعاون اور دیرپا امن کو فروغ دینے کے لیے کام کررہی ہیں۔
ریڈ کراس کے عالمی دن کے موقعے پر پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد ہنگامی حالات میں ریڈ کراس سوسائٹی کے کردار کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنا تھا۔ پروگرام کے دوران بہت سے مقررین نے ہنگامی حالات کے دوران ہندوستانی ریڈ کراس کے کردار پر روشنی ڈالی اور بنی نوع انسان کی خدمت میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس موقع پر ریڈ کراس سے وابستہ افراد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ہے کہ ہم دنیا بھر میں لوگوں کی خدمت کرے، جس کے لئے ہم ہر وقت پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو بھی اس سے جڑنا چاہئے تاکہ وہ بھی فلاحی کاموں میں اپنا کردار ادا کرے۔