ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹھوس اطلاع کی بنیاد پر رفیع آباد میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی - Indian Army Reaction On Encounter

ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے پورہ پیتھ علاقے میں فوج کے سکٹر کمانڈر دیپق موہن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایک اطلاع موصول ہونے پر انہیں نے 19 جون کو ایک تلاشی کارروائی شروع کی تھی ۔اس کے بعد دو عسکریت کو ہلاک کیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 3:24 PM IST

ٹھوس اطلاع کی بنیاد پر رفیع آباد میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی
ٹھوس اطلاع کی بنیاد پر رفیع آباد میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی (etv bharat)

بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے پورہ پیتھ علاقے میں آج فوج کے سکٹر کمانڈر دیپک موہن نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اطلاع موصول ہونے پر انہیں نے 19 جون کو ایک تلاشی کارروائی شروع کی۔خصوصی تلاشی مہم کے دوران دو عسکریت کو ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں عسکریت پسند پاکستان سے تعلق رکھنے والے تھے۔ان کا نام عثمان اور عمر ہے۔ ان کے قبضے سے کثیر تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کئے گئے ۔یہ فوج کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے اور عسمان 2020 سے کشمیر میں سرگرم تھا۔فوج کے افسر نے کہا کہ جب اس تصادم کو انجام دیا گیا تو اس وقت اس بات کا خیال رکھا گیا کہ کسی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈوڈہ میں انکاونٹر شروع، جموں و کشمیر میں گذشتہ 3 دنوں میں چوتھا تصادم

غور طلب ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے کل صبح ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ۔اس کے بعد دوپہر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز کو علاقے میں ایک سے زائد عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.