ETV Bharat / jammu-and-kashmir

زینہ پورہ سے آزاد امیدوار اعجاز میر گرفتار، حامیوں نے کیا احتجاج - Assembly Election 2024

آزاد امیدوار اعجاز میر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اعجاز میر کا کہنا ہے کہ ان کو خود نہیں معلوم کہ ان کی گرفتاری کیوں ہوئی ہے۔ دوسری جانب ان کے حامیوں نے احتجاج شروع کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے ہمارے نمائندے کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آزاد امیدوار اعجاز میر کے حامیوں کا احتجاج
آزاد امیدوار اعجاز میر کے حامیوں کا احتجاج (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 5:35 PM IST

زینہ پورہ (جموں و کشمیر): زینہ پورہ انتخابی حلقے سے آزاد امیدوار اعجاز احمد میر کو شوپیان پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جس کی تصدیق ایک پریس ریلیز میں اعجاز میر نے خود کی ہے۔

آزاد امیدوار اعجاز میر کے حامیوں کا احتجاج (ETV Bharat)

بیان کے مطابق انہیں ریشی نگری پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا ہے۔ اعجاز میر نے اپنی حراست پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک اس بات سے لاعلم ہیں کہ انہیں کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اور یہ قدم کس کے حکم پر اٹھایا گیا ہے۔

آزاد امیدوار اعجاز میر کے حامیوں کا احتجاج
آزاد امیدوار اعجاز میر کے حامیوں کا احتجاج (ETV Bharat)

اعجاز میر نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کی انتخابی مہم کے لیے استعمال ہونے والی تمام گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں، جس سے ان کی مہم کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شوپیان پولیس کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

وہیں اعجاز میر کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی انکے حامیوں نے زینہ پورہ شوپیان میں اعجاز میر کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج شروع کرددیا ہے۔ احتجاجیوں نے اعجاز میر کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔

اعجاز احمد میر کے حامیوں کا بھی یہی کہانا ہے کہ ہمارے امیدوار کی بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ہم ان کی گرفتاری کا سبب بھی نہیں بتایا جارہا ہے۔ اعجاز میر کے حامیوں نے کہا کہ یہ کام کس کے اشارے پر ہورہا ہے ہم کو نہیں معلوم۔ مگر ایسا کرکے جمہوریت کا گلا گھوٹا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.