ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راجوری پونچھ میں عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملے - Militant Attacks in JK

Increasing Militant Attacks in Rajouri Poonch: خطہ پیر پنچال میں گذشتہ پانچ ماہ کے دوران حفاظتی اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کی جانب سے تین بڑی کارروائیاں کی گئیں جن میں پانچ اہلاک ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔

راجوری پونچھ میں عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملے
راجوری پونچھ میں عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملے (تمثیل: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 4:06 PM IST

جموں (جموں کشمیر): سرحدی ضلع پونچھ کے سورنکوٹ علاقے میں فضائیہ کے قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایئرفورس کا ایک جوان ہلاک ہو گیا جب کہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ عسکریت پسندوں نے ہفتہ کی شام قافلے میں شامل دو گاڑیوں میں سے ایک کو نشانہ بنایا اور اس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فضائیہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر اعتراف کیا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ مقابلے میں فضائیہ کے پانچ جوان زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران ایک جوان کی موت واقع ہو گئی۔ صوبہ جموں کے سرحدی اضلاع پونچھ، راجوری میں اس طرح کے کئی حملے ہوئے ہیں، خاص طور پر دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد گھات لگا کر حملوں کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماضی کے خطہ پیر پنچال کے چند اہم عسکری واقعات

ہفتہ کے روز ہوئے حملہ سے قبل 12 جنوری کو خطہ چناب میں کرشنا گھاٹی علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس سے قبل 22 دسمبر 2023 کو ڈیرہ کی گلی نامی علاقے میں فوجی گاڑیوں پر حملہ کیا گیا تھا۔ گزشتہ پانچ ماہ میں یہ خطہ میں تیسرا حملہ ہے، ان حملوں میں پانچ فوجی ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔

ضلع پونچھ میں گزشتہ 30 مہینوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا یہ چھٹا حملہ ہے۔ 2021 سے شروع ہونے والے واقعات میں اب تک 21 فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ ان عسکری واقعات میں کئی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ماضی قریب کے چند اہم واقعات:

11 اکتوبر 2021 چمریڈ کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے سیکورٹی افسران پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں جے سی او سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے۔

20 اکتوبر 2021 بھٹا - ڈوڈیا میں سرچ آپریشن کے دوران ہوئے حملے میں چھ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

20 اپریل 2023 بھٹا ڈوڈیا کے علاقے میں فوجی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا گیا، پہلے دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کے بعد عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی، اس حملہ میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

21 دسمبر 2023 ڈیرہ کی گلی نامی عالقے میں فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں پانچ فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔ اس حملہ کے بعد فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر مقامی افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں سے تین افراد کا زد و کوب کیا گیا اور دوران حراست، اور مار پیٹ کے دوران ان کی موت واقع ہو گئی۔

12 جنوری 2024: دراتی، کرشنا گھاٹی میں فوجی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تاہم اس حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

4مئی2024: ضلع پونچھ کے شاہستار علاقے کے قریب گھات لگائے عسکریت پسندوں نے فضائی کے قافلہ پر حملہ کیا۔ ایئر فورس کی دو گاڑیاں سورنکوٹ کے علاقے سے سنائی ٹاپ واپس آرہی تھیں۔ قافلہ شاہستار پہنچتے ہی پہلے سے تاک میں بیٹھے عسکریت پسندوں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کی۔ گاڑی کے شیشے پر 14 سے 15 گولیوں کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی اضافی سیکورٹی فورسز کو موقع پر بھیج دیا گیا۔ مقامی فوجی یونٹس کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جو ہنوز جاری ہے تاہم ابھی تک کسی بھی شخص کو حراست میں لیے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج اور پولیس نے کئی مقامی افراد کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ حملہ: چھ افراد گرفتار، تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع - Poonch attack

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.