ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بٹوت- چکوا رابطہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ - Road Construction Works Delay

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 2:26 PM IST

Protest Against Delay In Road Constructionضلع رامبن کی تحصیل بٹوت کے مقامی باشندوں نے بٹوت چکوا رابطہ سڑک کا تعمیراتی کاموں کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے محکمہ پی ایم سی ایس وائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بٹوت چکوا رابطہ سڑک بہت ہی اہم شاہراہ ہے۔لیکن یہ انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔

بٹوت- چکوا رابطہ سڑک کی۔تعمیر کا مطالبہ
بٹوت- چکوا رابطہ سڑک کی۔تعمیر کا مطالبہ (etv bharat)

رامبن:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کےضلع رامبن کی تحصیل بٹوت میں بٹوت- چکوا سڑک رابطے کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑے جانے پر مقامی باشندوں اور سیاسی و سماجی تنظیموں نے محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ۔

مقامی باشندوں نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں سے جاری اس رابطہ سڑک کے تعمیراتی کام کو ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا ہے۔تعمیراتی کام مکمل نہیں کیا جانا محکمہ کے لئے سوالیہ نشان ہے۔محکمہ پر سوال اٹھانا لازمی ہے۔دس کلومیٹر لمبی بٹوت چکواہ سڑک رابطے کا کام سات کلومیٹر تک ہی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ وہاں سے آگے بنا کسی وجوہات کے کام کو روک دیا گیا۔تعمیراتی کام التوا ہونے سے مقامی باشندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ کئی دہائیوں کے بعد مقامی باشندوں کو سڑک کی سہولت ملنے کی امید تھی لیکن مایوسی ہاتھ لگی۔کچھ مقامی لوگوں کی مداخلت کی وجہ سے سڑک کی تعمیر کا کام کئی سالوں سے رکا پڑا ہے جو مستحق علاقہ جات سے کافی دور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ کے مورہ گاؤں میں خستہ حال رابطہ سڑک سے عوام پریشان

واضح رہے کہ علاقہ پژھیال میں ایک مندر اور ایک زیارت گاہ بھی واقع ہے جہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند حاضری کے لئے جاتے ہیں اس لئے سڑک کا یہاں۔ تک پہنچانے وقت کی اشد ضرورت ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.