ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں طلبا و طالبات کے لئے کھیل کود پروگرام کا آغاز - sports platform to the students - SPORTS PLATFORM TO THE STUDENTS

اسکولوں میں گرمائی تعطیلات ختم ہونے کے ساتھ ہی محکمہ کھیل کود نے طلبا و طالبات کے لیے کھیل کود کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس موقع پر محمکہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس افسر پلوامہ چوہدری محمد قاسم نے محتلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھیلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنے ضلع کا نام روشن کریں۔

پلوامہ میں طلبا و طالبات کے لئے کھیل کود پروگرام کا آغاز
پلوامہ میں طلبا و طالبات کے لئے کھیل کود پروگرام کا آغاز (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 4:56 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے طلباء کو محتلف کھیلوں میں پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پلوامہ کی جانب سے مقامی اسٹیڈیم میں انڈر 14، انڈر 17 اور انڈر 19 لڑکوں کے فٹ بال اور کبڈی کے انٹر زونل مقابلے منعقد کئے گئے۔ طلباء کو پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں باقاعدہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کر رہا ہے۔

پلوامہ میں طلبا و طالبات کے لئے کھیل کود پروگرام کا آغاز (Etv Bharat)

وہی ضلع پلوامہ میں بھی محکمہ کی جانب سے ضلع کے مختلف علاقوں میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔ محکمہ ضلع کے کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ ضلع کے کھلاڑی کھیلوں میں اپنا کیریئر بنا سکیں۔ پلوامہ ضلع میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں تقریباً 8 زون کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 300 طلباء نے حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے کا بنیادی مقصد ضلع کے طلباء کو پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ضلع میں کھیلوں کے کلچر کو بڑھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں کرکٹ مقابلہ

جبکہ مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء نے کھیلوں کےمقابلوں کے انعقاد پر ان کا شکریہ ادا کیا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح سے نوجوانوں ذہنی اور جسمانی طور تندرست رہتے ہیں۔محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے کباڑی کوچ نذیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے میں منتخب ہونے والے طلباء کو ریاستی اور پھر ملکی سطح کے مقابلوں میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.