ETV Bharat / jammu-and-kashmir

موت کے چار سال بعد منشیات فروش کی جائیداد قرق - Dead Drug Peddler property Attached - DEAD DRUG PEDDLER PROPERTY ATTACHED

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں اپنی نوعیت کے پہلے کیس میں ’منشیات فروش‘ کی جائیداد اس کی موت کے چار سال بعد اٹیچ کی گئی۔

ا
اننت ناگ پولیس نے کیا کمرشل کمپلیکس کو اٹیچ (Photo: JK Police)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 3:05 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے ایک کمرشل کمپلیکس اٹیچ کر دیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق اٹیچ کیے گئے کمرشل کمپلیکس کی مالیت دو کروڑ روپے سے بھی زائد ظاہر کی گئی ہے جو کہ ضلع کے تولکھن، بجبہاڑہ کے ایک رہائشی مرحوم عبدالرشید ڈار کے نام پر درج ہے، جو سال 2020میں فوت ہو چکے ہیں۔ اٹیچ کی گئی پراپرٹی سرینگر جموں شاہراہ کے متصل سیمتھن، بجبہاڑہ علاقے میں واقع ہے اور محکمہ مال میں سروے نمبر 291 من کے تحت 5 کنال 12 مرلے پر مشتمل اراضی درج ہے۔

پولیس بیان میں اس پراپرٹی کی نشاندہی منشیات کی تجارت سے حاصل کردہ آمدن کے طور پر کی گئی ہے۔ اننت ناگ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم (عبد الرشید ڈار) کے خلاف ستمبر 2020میں منشیات سے متعلق (NDPS) کی دفعہ 8/15-29 کے تحت بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن میں اس وقت کیس درج کیا گیا جب مرحوم کے احاطے میں ایک زیر زمین کمرے سے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی گئی تھی۔

اننت ناگ پولیس نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2020میں زیر زمین کمرے سے اڑھائی ٹن (2600کلوگرام) پوست کی پھلی (فکی) کے 126بیگ اور 1395کلوگرام وزنی منشیات 60پلاسٹ بیلروں سے ضبط کیے گئے تھے۔ پولیس بیان کے مطابق اس کیس میں تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ مرحوم نے یہ جائیداد، جسے پولیس نے قرق کر لیا، کو منشیات فروشی سے حاصل کردہ آمدن سے تعمیر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کولگام میں ایک اور منشیات فروش کی جائیداد قرق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.