ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دیسی ساخت بندوق کو فوج کی شمالی کمان نے دی منظوری

آتم نربھر بھارت کے تحت شمالی کمان میں مقامی سطح پر تیار کی گئی بندوق ASMI مشین گن کے استعمال کو منظوری دی گئی ہے۔

آتم نربھر بھارت: دیسی ساخت بندوق کو دی گئی شمالی کمان میں منظوری
آتم نربھر بھارت: دیسی ساخت بندوق کو دی گئی شمالی کمان میں منظوری (آتم نربھر بھارت: دیسی ساخت بندوق کو دی گئی شمالی کمان میں منظوری)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2024, 3:55 PM IST

جموں: بھارتی فوج نے مقامی سطح پر تیار کردہ 550 ASMI مشین گنز خریدنے کو منظوری دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بندوق کو نزدیکی فاصلے کی جنگ کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ یہ گنز شمالی کمان میں فوجیوں کو فراہم کی جائیں گی تاکہ چین اور پاکستان کی سرحد پر فوج کی طاقت میں اضافہ ہو سکے۔ بھارتی فوج کی شمالی کمان نے ASMI مشین گنز کے 550 یونٹس خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل بھی اتنی ہی تعداد میں یہ ہتھیار حاصل کیے گئے تھے۔ یہ اقدام بھارتی دفاعی صنعت کے لیے ایک نمایاں پیش رفت ثابت ہوگا۔

ا
یہ مشین پسٹل 600راؤنڈ فی منٹ کے حساب سے فائر کر سکتی ہے (Photo Courtesy: Northern Command)

اس مشین گن کو کرنل پرساد بانسود نے DRDO کے تعاون سے ڈیزائن کیا ہے اور اب اسے حیدرآباد کی کمپنی لوکیش مشینز تیار کر رہی ہے۔ فوج نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر بتایا کہ ’’یہ ہتھیار مکمل طور پر بھارت میں تیار کیا گیا ہے۔‘‘ نزدیکی جنگوں کے لیے ASMI بہترین ثابت ہوگی۔ ASMI کا سنسکرت معنی فخر، خود احترام اور محنت ہے۔

ا
اس کا وزن دو کلوگرام سے بھی کم ہے (Photo Courtesy: Northern Command)

اس بندوق کا وزن صرف 1.80 کلوگرام ہے اور یہ 100 میٹر کے فاصلے تک کافی مؤثر ہے۔ ASMI کی میگزین میں اسٹیل لائننگ ہے تاکہ گولیوں کے جام ہونے کا مسئلہ پیش نہ آئے۔ مکمل لوڈ ہونے پر اس مشین گن میں 33 گولیاں اسٹور کی جا سکتی ہیں اور فی منٹ 600 راؤنڈ فائر کر سکتی ہے۔

ہہ بھی پڑھیں: دراندازی کو روکنے کے لیے سرحد پر اسمارٹ فینسنگ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.