بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گلشن چوک کے دکانداروں کو علاقے میں غیر قانونی شیڈ کی وجہ سے بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی دکانداروں نے کہا کہ غیر قانومی شیڈ کی وجہ سے ان کا کاروبار پوری طرح سے متاثر ہوا ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے ہم صرف نقصان برداشت کر رہے ہیں۔ دکانداروں نے مزید کہا کہ ٹھیکیدار نے اجازت لیے بغیر تعمیراتی مقام کے ارد گرد شیڈ بنالی ہے۔ ٹھیکیدار سے غیر قانونی شیڈ ہٹانے کی اپیل بھی کی گئی لیکن انہوں نے کسی کی ایک نہ سنی۔ اس کے لیے ٹھیکیدار ہی ذمہ دار ہے اور انتظامیہ کو اس کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: جعلسازی کے الزام میں سی ایس سی سینٹر ضبط - CSC center seized
ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ڈھانچہ کی وجہ سے علاقے میں تجارتی سرگرمیاں پوری طرح سے متاثر ہوئی ہیں۔ رمضان کے مہینے میں کاروبار سست ہے۔اسی مہینے میں اچھی خاصی آمدنی ہوتی ہے لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ہاتھوں میں کچھ بھی نہیں آ رہا ہے۔ ہمیں کاروبار چلانے کے لیے جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے۔ دکانداروں نے میونسپل انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس معاملے میں جلد سے جلد کوئی ٹھوس قدم اٹھائے تاکہ ہماری پریشانیاں کچھ حد تک کم ہو سکیں۔میونسپل انتظامیہ کی جانب سے جلد کارروائی کا انتظار ہے۔