ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میں دلی کو جموں کشمیر میں نہیں بلکہ جموں کشمیر کی نمائندگی دلی میں کروں گا: رؤوف نائک - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

اننت ناگ سے آزاد امیدوار رؤف نائک نے کہا کہ میں دہلی کی نمائندگی جموں و کشمیر میں نہیں بلکہ جموں کشمیر کی نمائندگی دہلی میں کرنا چاھتا ہوں۔ میں یہاں کی عوام کا درد سمجھ سکتا ہوں۔ یہاں پر مختلف سیاسی پارٹیوں نے عوام سے ووٹ لیکر عوام کو بے وقوف بنایا۔

میں جموں کشمیر کی نمائندگی دلی میں کروں گا: رؤوف نائک
میں جموں کشمیر کی نمائندگی دلی میں کروں گا: رؤوف نائک (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 4:49 PM IST

میں جموں کشمیر کی نمائندگی دلی میں کروں گا: رؤوف نائک (ETV Bharat)

اننت ناگ: راجوری نشست کے لئے بحیثیت آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لینے والے ایڈوکیٹ رؤف احمد نائک نے کہا کہ وہ دہلی کی جموں کشمیر میں نہیں بلکہ جموں کشمیر کی نمائندگی دہلی میں کریں گے ،کیونکہ یہاں کی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ جموں کشمیر کے عوام کو دھوکے میں رکھا ہے، انتخابات کے وقت جھوٹے وعدے کرکے لوگوں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے، سیاست دان اپنا سیاسی مفاد حاصل کرنے کے بعد عوام کو بھول جاتے ہیں۔

رؤف نائک نے کہا کہ یہاں کی سیاسی جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا، جموں کشمیر کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ان کا استحصال کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ روزگار کے متلاشی نوجوان ذہنی کوفت کا شکار ہوئے ہیں۔

سیاست دانوں نے بے روزگار نوجوانوں کی بازآبادکاری کے بجائے انہیں قدرت کے سہارے چھوڑ دیا ان کے لئے کچھ نہیں کیا اور سیاستدانوں نے صرف اپنا ذاتی مفاد حاصل کیا۔ جموں کشمیر کی عوام کو بے سہارا چھوڑ دیا۔

رؤف نائک نے کہا کہ وہ خود ایک بے روزگار نوجوان ہیں اس لئے وہ دوسرے نوجوانوں کے درد کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ،سیاست میں آنے کا ان کا یہی مقصد ہے کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کی آواز کو پارلیمنٹ تک پہنچائیں گے اور ان کے حقوق کے لئے لڑیں گے۔

نائک نے کہا کہ وہ تب ہی کامیاب ہو سکتے ہیں جب نوجوان ان کی آواز سے اپنی آواز ملائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر لوگوں نے انہیں موقعہ دیا تو وہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تن دہی سے کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.