ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میں آزاد سوچ کا مالک ہوں، اس لیے مجھے کسی سپورٹ کہ ضرورت نہیں: غلام نبی آزاد - Lok sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

ڈیموکریٹک پراگرسیو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے جمعرات کے روز اننت ناگ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اب وقت آگیا ہے، لوگ ان سیاسی جماعتوں کو جواب دیں، جنہوں نے آج تک کشمیری قوم کو گمراہ کیا۔'

غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 8:13 PM IST

میں آزاد سوچ کا مالک ہوں اسلئے مجھے کسی سپورٹ کہ ضرورت نہیں:غلام نبی آزاد

اننت ناگ: ڈیموکریٹک پراگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے کہا کہ وہ آزاد ہیں اور ان کی سوچ بھی آزاد ہے، اسی لئے اپنا موقف پورا کرنے میں انہیں کسی سپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ الطاف بخاری اور سجاد لون کے الائنس کے ردعمل میں آزاد نے ان باتوں کا ایک اظہار لارکی پورہ اننت ناگ ویسٹ کے علاقوں میں انتخابی مہم کے دوران کیا۔

یاد رہے کہ اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے بارہمولہ نشست کے لیے جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون کو حمایت کرنے کا فیصلہ کیا، جب کہ اس کے بدلے میں سجاد غنی لون نے سرینگر اور اننت ناگ سیٹ میں اپنی پارٹی کے امیدواروں کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غلام نبی آزاد کے ہمراہ سلمان نظامی ،بلال دیوا اور اننت ناگ - راجوری نشست کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے بھی تھے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عوام کو صحیح فیصلہ کرنا ہوگا اور ایسے نمائندے کو پارلیمنٹ بھیجنا ہے جو وہاں کشمیر مظلوم عوام کو ترجمانی کرے۔

انہوں نے مزید کہا ڈی پی اے پی امیدوار کو کامیاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس وقت کشمیری عوام ایک ایسے چہرے کو سامنے لانا چاہیے جو ایماندار ہو اور یہاں پر خاندانی راج کا خاتمہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے لوگوں کو ان سیاسی جماعتوں کو جواب دینا چاہیے، جنہوں نے آج تک کشمیری قوم کو گمراہ کیا۔ آزاد نے کہا کہ جب میں جموں و کشمیر کا وزیر اعلیٰ تھا وہ دور سنہری دور تھا، تعمیر و ترقی کا دور تھا میرے دور میں اننت ناگ میں سارے تعمیر و ترقی کے کاموں کی سنگ بنیاد ڈالی گئی اور میرے ہی دورِ اقتدار میں ان کی رسم رونمائی بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں: میری سوچ اور سیاست آزاد ہے، میں اپنا راستہ خود بناتا ہوں، کسی کی مخالفت نہیں کرنا چاہتا: آزاد

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بار صحیح نمائندے کو اپنا ووٹ دیں جو پارلیمنٹ میں کشمیری عوام کی صحیح طریقہ سے نمائندگی کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.