ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امام موسیٰ کاظم ؑ کے یوم شہادت پر مرکزی امام باڑہ بڈگام میں پروقار مجلس کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 1:27 PM IST

Hussani Majlis Held in Budgam: ضلع بڈگام میں واقع مرکزی امام باڑہ میں یوم شہادت امام موسیٰ کاظم ؑمیں پروقار مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مجلس میں صدر انجمن شرعی شیعیان نے امام عالیٰ مقام ؑ کے کردار و عمل پر روشنی ڈالی۔

یوم شہادت امام موسیٰ کاظم ؑ،مرکزی امام باڑہ بڈگام میں پروقار مجلس کا اہتمام

بڈگام: سلسلہ امامت کی ساتویں کڑی حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کے یوم شہادت کے موقعے پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں ایک پروقار مجلس عزاء کا انعقاد عمل میں آیا جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کرکے امام عالیٰ مقامؑ کے تئیں اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔

اس موقعے پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عقیدت مندوں کے جمع غفیر سے خطاب کرتے ہوئے حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کی سیرت طیبہ اور کردار و عمل کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ آغا صاحب نے کہا کہ امام موسویٰ کاظم ؑ کے دور امامت میں اسلامی سلطنت کا دائرہ کافی وسیع ہو چکا تھا۔

تاہم خلافت اسلامیہ مکمل طور پر ملوکیت میں تبدیل ہو چکی تھی۔ حکمران طبقہ اپنے سیاسی مفادات اور حکمرانی کے تحفظ کے لئے قرآن و سنت سے رو گردانی کی راہ اختیار کرتے چلے جا رہے تھے۔ خانوادہ نبوت ؐ کی محترم اور معزز ترین علمی شخصیت اور وارث علم نبوت ؐ کی حثیت سے وقت کے حکمران اپنے سیاسی عزائم کی راہ میں امام عالیٰ مقامؑ کی ذات قدسیہ کو سب سے بڑی رکاوٹ تصور کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی جموں و کشمیر میں جلد بلدیاتی انتخابات کروائی گئی: درخشاں اندرابی

کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے مجلس میں شرکت کی۔اس موقع پر خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔۔مجلس میں صدر انجمن شرعی شیعیان نے امام عالیٰ مقام ؑ کے کردار و عمل پر روشنی ڈالی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.