ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں انسانی اسمگلنگ ریکیٹ کا پردہ فاش - Human trafficking racket busted - HUMAN TRAFFICKING RACKET BUSTED

بارہمولہ میں پولیس نے انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے دو اشخاص کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے تین لڑکیوں کو بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

انسانی اسمگلنگ کا فردہ فاش
انسانی اسمگلنگ کا فردہ فاش (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 22, 2024, 1:46 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو اشخاص کو انسانوں کی اسمگلنگ کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ یہ دونوں ملزمین لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں ان دونوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جس کا نمبر 173/2024 ہے اور اس کی مزید تفتیش جاری ہے۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ایک شخص غلام محمد خان ولد ابنِ رحمان ساکن ناربل اور دوسرا شخص منظور احمد شاہ ولد غلام محمد ساکن جانباز پورہ ہے۔ یہ دونوں افراد نابالغ لڑکیوں کی اسمگلنگ اور استحصال میں ملوث تھے۔

پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او، پی ایس بارہمولہ کی سربراہی میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ کی نگرانی میں ملزمان کو گرفتار کیا، جنہیں پولیس اسٹیشن بارہمولہ منتقل کیا گیا، اسی کے ساتھ تین کمسن لڑکیوں کو بھی برآمد کیا گیا۔ ان لڑکیوں کا تعلق روہنگیا، برما سے ہے۔
واضح رہے کہ کیس کی ابتدائی تفتیش کے دوران بارہمولہ سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 4 نابالغ لڑکیوں کو بچا لیا گیا۔ یہ آپریشن بارہمولہ پولیس کے انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے اور کمزور افراد کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.